خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 200
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ہزاروں کی تعداد میں فروخت بھی ہو چکا ہے۔9966 ۲۰۰ ۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار کتابیں۔اسی طرح تحریک جدید نے اسلامی اصول کی فلاسفی شائع کی ہے اسلامی اصول کی فلاسفی ” دعوت الا میر اور لائف آف محمد کا ترکی زبان میں ترجمہ تیار ہو چکا ہے انشاء اللہ جلد چھپ جائے گا۔جرمن زبان میں ”لائف آف محمد “ کا ترجمہ تیار ہو چکا ہے۔عربی زبان میں اسلام کا اقتصادی نظام کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے ” مسیح ہندوستان میں“ اور ”دعوۃ الا میں عربی زبان میں ترجمہ ہو رہا ہے اٹالین زبان میں "Why I believe in Islam" کا ترجمہ ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ جب ایک نعمت کو قبول کرتا ہے تو اپنی طرف سے بھی اس میں حصہ ڈال دیتا ہے اس میں ہماری کوشش کا کوئی دخل نہیں ہوتا۔ایک اٹالین جو زبانوں کا ماہر ہے اور بڑا امیر آدمی ہے جرمنی میں ایک انشورنش کمپنی کا منیجنگ ڈائریکٹر ہے۔وہ کمپنی اتنی بڑی ہے کہ چار پانچ دفا تر تحریک جدید وہاں سما جائیں۔لیکن وہ بڑا بے نفس انسان ہے۔مجھے بھی ایک دفعہ ایک سیریز آف لیکچر زیا سلسلہ تقاریر سننے کا اتفاق ہوا جو فرینکفرٹ یو نینورسٹی میں ہو رہا تھا ہمارے نواحمدی نومسلم بھائی محمود اسمعیل ٹھکس بڑے ہی مخلص اور علم دوست انسان ہیں وہ ہر سال ایک سلسلہ تقاریر کا اسلام پر یونیورسٹی میں منظم کرتے ہیں۔اس اٹالین دوست نے کہا کہ مجھے وہ سلسلہ تقاریر سننے کا اتفاق ہوا اور اس کے بعد میرے دل میں شوق پیدا ہوا کہ میں اسلام سیکھوں چنانچہ میری توجہ اسلام کی طرف پھر گئی۔اب یہ دوست دل سے مسلمان ہو چکے ہیں۔لیکن ابھی تک ان کی بعض الجھنیں ہیں۔اس لئے انہوں نے ظاہری بیعت نہیں کی۔ویسے وہ کہتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں۔وہ زبانوں کے بڑے ماہر ہیں۔انہوں نے اسپرنتو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شروع کیا۔اس ترجمہ کے وقت انہوں نے کئی اور تراجم بھی دیکھے ہوں گے لیکن ہماری طرف سے جو تراجم جرمن اور انگریزی زبانوں میں ہو چکے ہیں انہوں نے زیادہ تر انہیں سامنے رکھا جب وہ مجھ سے ملے اس وقت تک میں سپارے مکمل ہو چکے تھے دس پارے باقی تھے۔اب انہوں نے اطلاع دی ہے کہ وہ بھی مکمل کر چکے ہیں۔اسپرنتو زبان ساری زبانوں کا مجموعہ ہے اور یہ زبان ہر ایک انسان کی سمجھی جاتی