خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 199
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۹۹ ۱۲/جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار کرتی ہے۔متفرق امداد جو مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے گذشتہ سال دی گئی ہے اس کی رقم اسی ہزار (۸۰,۰۰۰) روپے بنتی ہے اور جو تعلیمی امداد ہے جو طلبہ کو پڑھائی جاری رکھنے کے لئے دی جاتی ہے وہ اس کے علاوہ ہے اور اس کی رقم اٹھائیس ہزار دوسو پنتا لیس ۲۸۲۴۵ روپے بنتی ہے۔تحریک جدید ننے مشن۔اپر والا فریج مغربی افریقہ میں ایک نیا مشن کھولا جا رہا ہے اس کے اخراجات مغربی افریقہ کے مشن برداشت کریں گے۔فی الحال آئیوری کوسٹ سے ایک لوکل مبلغ وہاں بھیجا جا رہا ہے۔۲۔دمعومی فرانسیسی مغربی افریقہ میں ایک جماعت قائم ہو چکی ہے نائیجیریا سے ایک لوکل مبلغ وہاں بھجوایا جارہا ہے۔آئیوری کوسٹ جہاں پہلے سے مشن قائم ہے تعمیر مرکز کے لئے زمین خرید لی گئی ہے۔سکول۔گھانا میں تین نئے مڈل سکول کھولے گئے ہیں اب پرائمری اور مڈل سکولوں کی تعداد گھانا میں انتیس ہوگئی ہے۔سیرالیون میں ایک سیکنڈری سکول کھولا گیا ہے اس طرح سیرالیون کے سیکنڈری سکولوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اس چوتھے سکول کے اساتذہ بھی پاکستان سے بھجوائے گئے ہیں مشرقی افریقہ میں بشیر ہائی سکول کمپالہ جس کی عمارت کی تعمیر پر ایک لاکھ پچہتر ہزار شلنگ ، پہلے ایک احمدی دوست کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ(understanding) پر کھولا گیا تھا۔اب اس دوست نے وہ سکول جماعت کو دے دیا ہے۔اسی طرح ایک اور جگہ ایک پرائمری سکول کھولا گیا ہے۔تراجم قرآن تفسیر القرآن انگریزی جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے اس کا ایک خلاصہ تیار کیا گیا ہے جواب طبع ہو رہا ہے۔اسی طرح فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ پر نظر ثانی کا کام مکمل ہو چکا ہے تفسیری نوٹ تیار ہورہے ہیں۔امید ہے کہ یہ ترجمہ اسی سال چھپ جائے گا۔انڈونیشین زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ تیار ہو چکا ہے۔پہلے دس پاروں کے تفسیری نوٹ تیار ہو چکے ہیں۔باقی زیر تیاری ہیں۔ڈینش زبان میں ترجمہ مع تفسیری نوٹ شائع ہو چکا ہے اور