خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 188
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۸۸ ۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب ابھی احمدیت میں داخل نہیں ہوئے یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی تربیت کس رنگ میں اور کس طور پر کی جارہی ہے آیا یہ جماعت اپنے بزرگوں کو اور اپنے بچوں کو خدا اور اس کے رسول محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور لے جارہی ہے یا ان کے عشق میں اور بھی زیادہ شدت اور تیزی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پھر تفسیر صغیر ہے یہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کی ہوئی قرآن کریم کی تفسیر ہے جو علوم کا سر چشمہ اور تمام انوار کا سورج ہے مجھ پر یہ اثر ہے کہ بہت سے نو جوان اس تفسیر کی یا اس ترجمہ کی جس کے ساتھ تفسیری نوٹ ہیں ( ترجمہ بھی تفسیری ہے) اہمیت نہیں سمجھتے۔میں بہت سے پڑھے لکھے دوستوں کو جو جماعت میں شامل نہیں یہ بھجواتا رہتا ہوں۔جس کے ہاتھ میں بھی یہ تفسیری نوٹ گئے ہیں جو تفسیر صغیر کے نام سے شائع ہوئے ہیں۔اس نے اتنا اثر لیا ہے کہ آپ اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے لیکن رمضان کے درس کے موقع پر مسجد میں جو قرآن ہاتھوں میں پکڑے ہوتے ہیں ان کی اکثریت تفسیر صغیر نہیں ہوتی بلکہ دوسرے مطبعوں کے شائع شدہ قرآن کریم ہوتے ہیں۔جماعت کو خاص طور پر اس طرف توجہ کرنی چاہئے اگر ہم قرآن کریم کے علوم صحیح طور پر سیکھنا چاہتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ خصوصاً ہمارے بچے اور نو جوان اس سے محبت کرنے لگیں اور ان کے دل کا شدید تعلق قرآن کریم کے نور سے ہو جائے تو ہر نو جوان بچے کے باپ یا گارڈین کے لئے ضروری ہے کہ اس کے ہاتھ میں تفسیر صغیر کو دیکھے اور اگر نہ دیکھے تو اس کا انتظام کرے۔تاریخ احمدیت جلد ہشتم طبع ہو چکی ہے اس میں ۱۹۳۴ء سے ۱۹۳۹ء تک کے واقعات یعنی تحریک جدید کا اجراء اور خدام الاحمدیہ کا قیام اور خلافت ثانیہ کی سلور جوبلی کے واقعات کی تاریخ مختصر طور پر محفوظ کی گئی ہے اپنی تاریخ سے واقفیت رکھنا اور ماضی حال اور مستقبل کا باہم شدید تعلق قائم رکھنا زندہ اور بیدار قوموں کے لئے ضروری ہوتا ہے اس لئے تاریخ احمدیت جلد ہشتم کی طرف بھی احباب کو توجہ دینی چاہئے۔روحانی خزائن جلد ۲۱ جو براہین احمدیہ حصہ پنجم پر مشتمل ہے الشركة الاسلامیہ نے شائع کی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب قرآن کریم کی تفاسیر ہیں بہترین تفسیر جو آج دنیا کے ہاتھ میں دی جاسکتی ہے یا اپنے ہاتھ میں لے کر پڑھی جاسکتی ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب ہیں۔