خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 120
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۲۰ ۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطار میں نے اندازہ لگایا کہ ہماری کم سے کم ضرورت تب پوری ہو سکتی ہے جب پانچ ہزار احمدی دوست وقف عارضی میں اپنے آپ کو پیش کرے۔سال رواں میں چونکہ یہ تحر یک دیر بعد ہوئی تھی اور بعض لوگوں کی چھٹیاں ختم ہو چکی تھیں یا وہ چھٹیوں سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتے تھے کیونکہ پہلے بہر حال اطلاع ہونی چاہئے بعض لوگوں کو کافی عرصہ پہلے اطلاع دینی پڑتی ہے اگر اُنہوں نے چھٹی لینی ہو تو وہ اس کا انتظام کر لیں اس کے علاوہ اور بہت ساری مجبوریاں ہیں یہ تو مجھے یقین تھا کہ پانچ ہزار تک ہم نہیں پہنچ سکیں گے لیکن میرا یقین اور چیز ہے اور اللہ تعالیٰ کا علم اور چیز ہے اور مجھے خوشی ہوگی کہ خدا تعالیٰ کے علم میں میرا یقین درست ثابت نہ ہو اور جماعت کا عزم پانچ ہزار تک واقفین عارضی کو پہنچا دے۔میری بات عملاً غلط ہو جائے تو وہ میرے لئے یہ خوشی کا باعث ہے عملاً اگر میری بات درست ثابت ہو جائے تو میرے لئے خوشی کا نہیں میرے لئے غم اور تکلیف کا باعث بنے گی یہ چیز وقف عارضی کا عرصہ دو ہفتہ تک تھا اور اس وقت تک چھ ہفتہ تک کا عرصہ وقف کرنے والوں کی تعداد ا کا ون تھی اور دو ہفتے سے چار ہفتے تک وقف کرنے والوں کی تعداد ۱۱۳۵ ہے۔اس کے علاوہ نئے سال کے واقفین ۵۶ ہیں اور کل تعداد واقفین کی ۱۲۴۲ بنتی ہے۔اس عرصہ میں دفتر سے ۳۵۵۵ خطوط بھی باہر بھیجے گئے ہیں۔اس وقت تک ۴۴۴ و فود وقف عارضی میں باہر بھجوائے جاچکے ہیں اور وقف عارضی کا وفد دو احمدی بھائیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ہم نے پالیسی یہ بنائی تھی کہ ایک احمدی کو کسی جگہ نہ بھیجا جائے بعض دفعہ بیمار ہو جاتے ہیں وہ۔بعض دفعہ پہنچ ہی نہیں سکتے جہاں انہیں بھیجا جاتا ہے اور اس طرح اس جماعت کو جہاں ان کے جانے کی اطلاع کی جاتی ہے تکلیف ہوتی ہے بہت سی جگہ ایسا بھی ہوا ہے کہ کسی جائز مجبوری کی وجہ سے دو میں سے صرف ایک دوست کسی جماعت میں پہنچے اور وہاں جماعت ان کی منتظر تھی اور ان سے فائدہ اُٹھایا اور بھی بہت سارے فائدے ہیں اس میں۔دوکا وفد جاتا ہے ہر جگہ تو اس وقت تک ۴۴۴ وفود جا چکے ہیں اور ۲۸۹ جماعتوں میں یہ تربیتی وفود گئے ہیں بہت سی جماعتیں ایسی ہیں جہاں ہم نے ایک سے زائد وفود بھیجے ہیں اور یہی تجربہ دراصل زیادہ کامیاب ہے اور جب تک ہمارے پاس پانچ ہزار واقفین نہ ہوں اس وقت تک کم سے کم اپنی ضرورت کو پورا نہیں کر سکتے۔وقف عارضی کے وفود نے ہمیں پہلا بڑا فائدہ یہ پہنچایا کہ نہ امیر ضلع نہ