مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 573
ہوا جہاں پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے حضرت صوفی غلام محمد صاحب کو بھیجا پھر امریکہ میں سلسلہ احمدیہ کے پرانے بزرگ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رفیق حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ کے ذریعے دین حق کا پیغام پہنچایا گیا پھر مغربی افریقہ میں سلسلہ کے ایک بزرگ رفیق حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب نیر تشریف لے گئے۔ان بزرگوں کے ذریعے کثرت کے ساتھ لوگ دین حق میں داخل ہوئے اور خدا تعالیٰ نے انہیں غیر معمولی کامیابی بخشی۔براعظم امریکہ، براعظم یورپ، براعظم افریقہ کے بہت سے ممالک کے علاوہ فلسطین، لبنان، شام، عدن، مصر، کویت، بحرین، دوبئی، برما، سیلون، ہانگ کانگ، سنگا پور، جاپان، انڈونیشیا، شمالی بورنیو، فلپائن اور ملائیشیا میں بھی جماعت احمدیہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے سنہری دور خلافت میں قائم ہو چکی تھی۔دنیا کے کناروں تک احمدیت کے پیغام کا پہنچنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔(افضل 16 فروری 2006ء) 1970ء میں حضرت خلیفہ امسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے پہلی مرتبہ مغربی افریقہ کا دورہ کیا اور اس سفر کے ذریعہ افریقہ میں دعوت دین حق کیلئے نئے دور کا آغا ز ہوا جس کے لئے حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں آگے بڑھو (Nusrat Jahan Leap Forword Scheme) سکیم جاری فرمائی۔اس سکیم کے ماتحت اللہ تعالیٰ کے منشا کے مطابق حضرت خلیفة أسبح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے کم از کم ایک لاکھ پونڈ جمع کرنے کی تحریک فرمائی۔یہ تحریک بھی کامیاب رہی۔اس کے ماتحت احمدی ڈاکٹر اور استاد افریقہ میں ڈسپنسریاں، ہسپتال اور سکول قائم کر کے اہل افریقہ کی کے لوث خدمت کر رہے ہیں۔اس طرح افریقہ میں احمدیت کی غیر معمولی پذیرائی ہوئی۔( الفضل 24 مئی 2006 ء) حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے دور ہجرت میں نئی جماعتوں کے قیام میں غیر معمولی اور حیرت انگیز اضافہ ہوا۔ربوہ سے ہجرت کر کے لندن آنے کے بعد پہلے سال یعنی 85-1984ء میں 28 نئی جماعتیں قائم ہو ئیں اور پھر اگلے سال 1985-86ء میں یہ تعداد 254 ہو گئی۔سال 87-1986ء میں یہ تعداد بڑھ کر 258 ہو گئی۔اس کے بعد اس میں سال بہ سال مسلسل حیرت انگیز اضافہ ہوتا رہا۔اس رفتار کا اندازہ آخری تین سالوں کے جائزہ سے لگایا جا سکتا ہے۔سال 2000-1999ء میں دنیا بھر میں 6175 مقامات پر جبکہ سال 01-2000 ء میں 12343 مقامات پر نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آیا اور سال 02-2001ء میں دنیا بھر میں 4485 نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔اس طرح ہجرت کے 19 سالوں میں دنیا بھر میں 35358 مقامات پر نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے عالمی بیعت کا سلسلہ 1993ء میں شروع فرمایا اور 10 سالوں میں 16 کروڑ 48لاکھ 75 ہزار 605 نئے افراد جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے سال وارتفصیل یہ ہے: 2,06,54000 2002 8,10,06721 & 2001 4,13,08975 2000 1,08,20226 1999 50,04591 1998 30,04585 1997 16,02721 1996 573 8,47725 1995