مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 499 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 499

آیت گیا ہے کہ ایسی غلطیوں سے اسے بچایا جائے گا جو تباہ کن ہوں اور خاص خطرات میں اس کی پالیسی کی اللہ تعالی تائید کرے گا اور اسے دشمنوں پر فتح دے گا۔گویا وہ مؤید من اللہ ہے اور دوسرا کسی قسم کا حاکم اس میں اس کا شریک نہیں۔“ شوریٰ کا پس منظر ، تاریخی حیثیت، مقام: اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے: الفرقان خلافت نمبر 1 اپریل مئی 1952 ، صفحہ 5 ) * وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَاَمْرُهُمْ شُوَرى بَيْنَهُم ص وَمِمَّا دَ رَزَقْنهُمْ يُنفِقُونَ (سورة الشورى: 39 ) ترجمہ: اور جو اپنے رب کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور ان کا امر باہمی مشورہ سے طے ہو تا ہے اور اس میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا خرچ کرتے ہیں۔(ترجمه از قرآن کریم اردو ترجمہ از حضرت خلیفتہ مسیح الرابع رحمه الله تعالی) وَ شَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ (سورة آل عمران آیت 160 ) ترجمہ: اور ہر اہم معاملہ میں ان سے مشورہ کر۔پس جب تو (کوئی) فیصلہ کر لے تو پھر اللہ ہی پر توکل کر۔یقیناً اللہ توکل کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے۔“ حدیث : (ترجمه از قرآن کریم اردو ترجمه از حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) يُروى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَكْثَرَ مَشْوَرَةٍ لِاصْحَابِهِ مِنْ رَّسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ " وَسَلَّمَ۔(ترمذی ابواب الجهاد باب ما جاء في المشورة) ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: میں نے آنحضرت سے زیادہ کسی کو اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشورہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا“ الله حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ رسول کریم ملاقہ کے زمانہ میں مشورہ کا طریق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: رسول کریم صائقہ اور خلفا تین طریقے سے مشورہ لیتے تھے: جب مشورہ کے قابل کوئی معاملہ ہوتا تو ایک شخص اعلان کرتا کہ لوگ جمع ہو جائیں اس پر لوگ جمع ہو جاتے۔عام طور پر یہی طریق رائج تھا کہ عام اعلان ہوتا اور لوگ جمع ہو کر مشورہ کر لیتے اور معاملہ کا فیصلہ (1 رسول کریم صلى الله ملاقه یا خلیفہ کر دیتے۔۔(2 دوسرا طریق مشورہ کا یہ تھا کہ وہ خاص آدمی جن کو رسول کریم صلاقہ مشورہ کا اہل سمجھتے ان کو الگ جمع 499