مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 479
حق کی فتح احرار کی اس حالت کو دیکھتے ہوئے شیر خدا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ پھر اپنے چیلینج کا اعادہ کیا اور احرار کو میدان مباہلہ میں آنے کے لیے للکارا مگر احرار کی طرف سے خاموشی چھائی رہی اور کوئی واضح جواب نہ آیا۔از تاریخ احمدیت جلد نمبر 8 صفحہ 234 تا260) (12) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی طرف سے دعویٰ مصلح موعود کیبارہ میں حلفیہ بیان اور - مخالفین کو مباہلہ کی دعوت: د میں کہتا ہوں اور خدا اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں اور مجھے ہی اللہ تعالیٰ نے ان پیشگوئیوں کا مورد بنایا ہے جو ایک آنے والے موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام نے فرمائیں۔جو شخص سمجھتا ہے کہ میں نے افترا سے کام لیا ہے یا اس بارہ میں جھوٹ اور کذب بیانی کا ارتکاب کیا ہے وہ آئے اور اس معاملہ میں میرے ساتھ مباہلہ کر لے اور یا پھر اللہ تعالیٰ کی مؤکد بعذاب قسم کھا کر اعلان کر دے کہ اسے خدا نے کہا ہے کہ میں جھوٹ سے کام لے رہا ہوں پھر اللہ تعالیٰ خود بخود اپنے آسمانی نشانات سے فیصلہ فرما دے گا کہ کون کاذب ہے اور کون صادق؟ الموعود انوار العلوم جلد نمبر 17 صفحہ 645) 13 - حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی طرف سے مولوی محمد علی کو مباہلہ کا چیلنج : مولوی محمد علی نے 26 مئی 1944 کو جماعت احمدیہ پر الزام لگایا کہ: یاد رکھو قادیان والو نے کلمہ طیبہ کو منسوخ کر دیا ہے اس بارے میں تمہارے دل میں شک نہیں ہونا چاہئے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اس ظالمانہ حملہ کا سخت نوٹس لیا اور اس کے جواب میں جون 1944ء کے خطبہ جمعہ میں مولوی محمد علی کو دعوت مباہلہ دی اور نہایت پر جلال انداز میں فرمایا: وو یہ ایک ایسا اتہام ہے کہ میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس سے بڑا جھوٹ بھی کوئی بول سکتا ہے وہ قوم جو کلمہ طیبہ کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتی ہو اس پر الزام لگانا کہ وہ اسے منسوخ قرار دیتی ہے یہ بڑا ظلم ہے اور اتنی بڑی دشمنی ہے کہ ہماری اولادوں کو قتل کر دینا بھی اس سے کم دشمنی ہے۔۔۔میں سمجھتا ہوں اب فیصلہ کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے اگر مولوی صاحب میں تخم دیانت باقی ہے تو وہ اور ان کی جماعت ہمارے ساتھ اس بارے میں مباہلہ کریں کہ آیا ہم کلمہ طیبہ کے منکر ہیں۔“ اس دعوت مباہلہ کے ساتھ ہی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے قبل از وقت یہ بھی بتا دیا کہ: ”وہ بھی اپنے آپ کو اپنے بیوی بچوں کو اس مقام پر کھڑا نہ کریں گے بلکہ اس عظیم الشان جھوٹ بولنے کے بعد بزدلوں کی طرح بہانوں سے اپنے سے اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو جھوٹوں کی سزا سے بچانے کی کوشش کریں گے۔“ 479