مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 465
گوناگوں جماعتی مصروفیات میں منہمک ہیں، بہت سے برطانیہ اور دیگر متعدد ممالک کے اخباری نمائندوں اور پریس فوٹو گرافروں کو آپ انٹرویو دے چکے ہیں اسی طرح ریڈیو کے کئی نمائندوں اور بی بی سی ٹیلی وژن کے نمائندوں نے بھی آپ کا انٹرویو ریکارڈ کیا ہے۔31 مئی 1978ء کو ہیتھرو ائیر پورٹ (Heathrow Airport) پر اترنے کے بعد گیمبیا کے ہائی کمشنر High) (Commisioner، کانفرنس کے کنوینر (Convener) امام مسجد لنڈن مسٹر بی اے رفیق، سر ظفر اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے حضرت خلیفہ ایج الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا، آپ موٹروں کے ایک قافلہ کے ساتھ ائر پورٹ سے پٹنی میں واقع مسجد فضل لنڈن روانہ ہوئے جہاں آپ کے ایک ہزار متبعین آپ کی تشریف آوری کے انتظار میں چشم برہ تھے۔ائر پورٹ سے مسجد لندن کے راستہ میں جگہ جگہ آپ کی جماعت کے افراد نے جنہوں نے خیر مقدمی قطعات اٹھائے ہوئے تھے، آپ کی موٹر کاروں کی طرف جس پر جماعت کا سفید اور کالے رنگ کا ایک چھوٹا سا آرائشی نشان آویزاں تھا ہاتھ ہلا ہلا کر آپ کا استقبال کیا۔مسجد لندن پہنچ کر خلیفہ اسیح نے تمام دنیا سے آئے ہوئے مندوبین اور برطانیہ کے احمدیوں سے جن میں سے بیشتر برطانیہ کے شمالی علاقہ مڈلینڈ سے بسوں اور موٹر کاروں کے ذریعہ لندن آئے تھے ملاقات فرمائی اور ان سے باتیں کیں۔کانفرنس کے افتتاح کے روز (2 جون 1978 ء) کو آپ نے مسجد لندن میں جمعہ کی نماز پڑھائی۔بدھ کے روز یعنی 7 جون 1978 ء کو آپ نے اس استقبالیہ میں شرکت فرمائی جس کا اہتمام آپ کے اعزاز میں ممبر پارلیمنٹ مسٹر ٹام کا کس نے دارالعوام میں کیا تھا۔(سنڈے مرکزی۔مورخہ 11 جون 1978ء - ترجمہ از ماہنامہ خالد جولائی و اگست 1978ء صفحہ 35 تا 37) 465