مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 455 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 455

الفضل 26 ستمبر 2005، صفحہ 4) یوگنڈا (Uganda) میں احمدیت : یوگنڈا مشرقی افریقہ کا ملک ہے۔یوگنڈا میں ساحل سمندر سے قریباً 8 سو میل اندرون علاقہ میں ایک سر سبز خطہ ہے سے پہلے یہاں دو شخص احمدی ہوئے۔بیان کیا جاتا ہے کہ وہ جہلم (پاکستان) کے رہنے والے تھے اور ہاتھی دانت کی تجارت کرتے تھے۔بعد ازاں یہ لوگ کانگو (Congo) چلے گئے۔ان کے بعد کئی لوگ مثلاً ڈاکٹر لعل دین صاحب، بھائی محمد حسین صاحب کھوکھر وغیرہ تشریف لے گئے اور اس طرح ایشیائی احمدیوں کی ایک جماعت کا وہاں قیام عمل میں آیا۔فروری 1947ء میں چھ مجاہدین کا ایک قافلہ قادیان سے بھجوایا گیا جن کو یوگنڈا سمیت مشرقی افریقہ کے کئے علاقوں میں تعینات کیا گیا۔27 جولائی 1957 ء کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خواہش کی تعمیل میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے یوگنڈا میں الذکر کی بنیاد رکھی اور ماہ اگست 1957 ء کومشن ہاؤس کی بنیاد بھی رکھ دی گئی یہ دونوں عمارات 1959ء میں مکمل ہو گئیں۔19 اگست 1957ء میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے کمپالا جو یوگنڈا کا دارالحکومت ہے میں بیت الذکر کا سنگ بنیاد رکھا یہ بیت الذکر 1962ء میں مکمل ہوئی۔یوگنڈا میں آج کل 9 مربیان خدمت بجا لا رہے ہیں۔الفضل 19 مئی 2005 ء اس وقت افریقہ کے 12 ممالک میں 37 ہسپتال اور کلینک دکھی انسانیت کی خدمت بجا لا رہے ہیں اور 465 ہائر سیکنڈری اور جونیئر سیکنڈری سکولز علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔بُرکینا فاسو میں جماعت احمدیہ کا پہلا ریڈیو اسٹیشن قائم ہو چکا ہے جس کے ذریعہ روزانہ ساڑھے سولہ گھنٹے تک دین حق کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔اب اس ملک کے دارالحکومت میں T۔V سٹیشن قائم کرنے کی کوشش کی جاری رہی ہے۔(فولڈر جماعت احمدیہ ترقی کی شاہراہوں پر جولائی 2005 تک کا جائزہ) افریقہ کے بعد اب بعض دوسرے براعظموں میں عیسائی ممالک میں جماعت احمدیہ کے مشن ہاؤسز کے قیام کی ابتدائی رُوداد درج کی جارہی ہے۔اب تو اللہ کے فضل سے ان ممالک میں احمدیت کا پورا مضبوطی سے جڑ پکڑ چکا ہے لیکن ابتدائی حالات کا علم ہونا بھی ضروری ہے کہ کس طرح احمدیت کے سپوتوں نے عیسائیت کی یلغار کو نہ صرف روکا بلکہ خود انہی ممالک میں جا کر ان پر حملہ کیا اور میدان کا نقشہ بدل کے رکھ دیا۔احمدیہ مشن ہاؤس امریکہ (۔U۔S۔A): دار التبلیغ امریکہ کی بنیاد: 1920ء کے سال کو ایک نمایاں خصوصیت یہ حاصل ہے کہ اس میں سلسلہ احمدیہ کی باقاعدہ تبلیغی مہم پرانی دنیا کی حدود سے نکل کر نئی دنیا میں جاپہنچی اور امریکہ میں مستقل مرکز کی بنیاد پڑی۔یہ وہی امریکہ ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی پیشگوئی کے مطابق ڈاکٹر الیگزنڈر ڈوئی فالج زدہ ہو کر کچھ دنوں کے بعد 9 مارچ 1907ء کو بڑی حسرت و اندوہ کی حالت میں ختم ہو گیا۔ڈوئی اس عداوت و دشمنی کا بد ترین نمونہ تھا جو امریکن پادریوں کو اسلام اور بانی اسلام حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رہی ہے۔دراصل امریکہ کے پادری گزشتہ صدی سے تمام عالم اسلام حتی کہ مرکز اسلام مکہ معظمہ پر بھی صلیب کے جھنڈے لہرانے 455