مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 403
کرتے ہوئے کہا: میں سب سے پہلے جماعت احمدیہ کا اس کام کے لئے جو یہ تعلیم کے میدان میں کر رہی ہے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اب اس جماعت نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طبی امداد میں بھی ہماری مدد کرنی شروع کر دی ہے میں ان تمام گراں قدر خدمات کے لئے جماعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔“ ریجنل کمشنر غانا (Regional Commissioner Ghana): غانا میں 1974ء میں احمد یہ ہسپتال اگونا کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے سے قبل ریجنل کمشنر نے تقریر کرتے ہوئے کہا: میں گورنمنٹ کی طرف سے جماعت احمدیہ غانا کو دور اندیشی، عزم و ہمت اور کامیابی پر جو اس ہسپتال کی تعمیر سے ظاہر ہے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو یہ ملک میں تعلیمی اور طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ادا کر رہی ہے۔جماعت احمدیہ کی غانا میں سرگرمیاں دُہرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ملک میں جابجا پھیلے ہوئے سکول اور ہسپتال اس بات پر شاہد ناطق ہیں کہ یہ جماعت اس ملک میں تعمیر نو میں کس قدر حصہ لے رہی ہے۔“ حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 548) وزیر صحت گیمبیا (The Gambia) گیمبیا کے وزیر صحت و تعلیم و سماجی بہبود آنریبل الحاج گار با جاہمپا Garba Jahampa) نے احمدیہ مسجد دارالسلام ہم روز بل (Rose Hill) ماریشس (Maritius) میں ایک استقبالیہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا: اور بالخصوص یہ عاجز حضرت امام جماعت احمدیہ کا از حد شکر گزار ہے کہ جب 1970ء میں حضرت خلیفة اصیح احمد یہ مشن کے معائنہ کی غرض سے اس ملک (Gambia) میں تشریف لائے تو خاکسار اس وقت بھی صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کا وزیر تھا۔اس حیثیت سے خاکسار کو حضرت خلیفہ اسیح سے بارہا ملاقات کرنے کا موقع ملا اور ایک دعوت کے موقع پر آپ کے شریک طعام ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا۔میں اس امر کا اظہار کرنے میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ حضرت خلیفہ اسیح کی گیمبیا میں تشریف آوری ہمارے لئے بہت سود مند ثابت ہوئی۔یہ آپ کی وہاں تشریف آوری کا ہی ثمرہ ہے کہ ہم خدمت خلق کے میدان میں جماعت احمدیہ کی رفاہی سرگرمیوں سے متمتع ہو رہے ہیں۔نہ صرف کور میں بلکہ سالکین، گنجور، سوما اور باتھرسٹ میں۔ان کا ہسپتال میری رہائش گاہ سے کچھ زیادہ دور نہیں ہے۔یہ سب وہ برکات ہیں جن کے ہم احمدی مسلمانوں کے جذبہ روا داری، عزم و استقلال اور ان کے قائدین کی نوازشات کی بدولت مورد ہوئے ہیں۔جماعت احمدیہ کی ان طبی خدمات کے جن سے غربا متوسط طبقہ کے لوگ اور اُمرا سب مستفید ہو رہے ہیں ہم شکر گزار ہیں۔ہزاروں ہزار پونڈ کی رقوم جماعت احمدیہ کی طرف سے اس ملک میں خرچ کی جائیں گی۔اگر دیکھا جائے تو یہی حقیقی اسلام ہے (جس کا عملی نمونہ آج جماعت احمدیہ پیش کر رہی ہے۔) خلافت رابعہ میں نصرت جہاں کے جاری ثمرات کا مختصر جائزہ مجلس نصرت جہاں کے تحت سکول: (حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 549) 403