مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 401 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 401

تجاویز پیش کرتی ہے۔(ح) متفرق مصارف اس فنڈ کے متفرق مصارف درج ذیل ہیں: -1 -2 -3 -4 اعلیٰ سائنسی تعلیم کے لئے وظائف کی فرہمی جامعہ احمدیہ کے لئے 80 (اسی) ہزار روپے کی لاگت سے فوٹو سٹیٹ مشین ( Photostat) فرانسیسی (French) ترجمہ قرآن کے لیے معاونت بعض دیگر جماعتی ضروریات میں معاونت (حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 521 تا525) نصرت جہاں سکیم“ ایک انقلاب انگیز تحریک: حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کی مغربی افریقہ سے پاکستان واپسی لندن کے راستے ہوئی اور حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس تحریک کا اعلان پہلے لندن میں فرمایا اور پھر پاکستان پہنچ کر 12 جولائی 1970ء کو ربوہ میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور نصرت جہاں سکیم کے پس منظر اور لندن میں تحریک کے اعلان اور اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائید و نصرت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔گیمبیا میں ایک دن اللہ تعالیٰ نے میرے اپنے پروگرام نہیں رہنے دیئے بلکہ بڑی شدت سے میرے دل میں یہ ڈالا کہ یہ وقت ہے کہ تم کم سے کم ایک لاکھ پونڈ ان ملکوں میں خرچ کرو اور اس میں اللہ تعالیٰ بڑی برکت ڈالے گا اور بہت بڑے اور اچھے نتائج نکلیں گے میرے آنے کے بعد مولویوں نے بڑی مخالفت شروع کر دی ہے اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ اس آگ میں تو ہم نے تو بہر حال گزرنا ہے ہمارے لئے یہ پیشگوئی ہے کہ آگ تمہارے لئے ضرور جلائی جائے گی جو الہام میں ہے نا کہ: ”آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے اس میں دو پیشگوئیاں ہیں ایک یہ کہ تمہیں راکھ کرنے کے لئے آگ جلائی جائے گی دوسری یہ کہ وہ آگ تمہیں راکھ نہیں کر سکے گی بلکہ فائدہ پہنچانے والی ہو گی۔تمہاری خدمت کرنے والی ہو گی پھر جب ہم سیرالیون میں آئے تو اور زیادہ جرأت تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے گہ دیا تھا کہ کرو خرچ! میں اچھے نتائج نکالوں گا۔چنانچہ وہاں پروگرام بنائے۔پھر میں لندن آیا تو میں نے جماعت کے دوستوں سے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کا یہ منشا معلوم ہوا ہے کہ ان چھ افریقی ممالک میں تو کم از کم ایک لاکھ پونڈ خرچ کرو۔۔۔۔۔۔۔اس سلسلہ میں انگلستان کی جماعتوں میں سے مجھے دو سو ایسے مخلص آدمی چاہئیں جو دو سو پونڈ فی کس کے حساب سے دیں اور باقی جو ہیں وہ چھتیس پونڈ دیں، ان میں سے بارہ پونڈ۔۔۔۔۔۔فوری پر دے دیں۔میں نے انہیں کہا کہ قبل اس کے کہ میں انگلستان چھوڑ دوں اس مد میں دس ہزار پونڈ جمع ہونے چاہئیں اور اس وقت انگلستان سے روانگی میں بارہ دن باقی تھے۔چنانچہ دوستوں کے درمیان صرف دو گھنٹے بیٹھا۔ایک جمعہ کے بعد اور دوسرے اتوار کے روز جس میں اور نئے آدمی بھی آئے ہوئے تھے اور ان دو گھنٹوں میں اٹھائیس ہزار پونڈ کے وعدے ہو گئے اور تین اور چار ہزار پونڈ کے درمیان نقد جمع ہو گئے تھے۔میں نے پھر اپنے سامنے نیا اکاؤنٹ کھلوایا اور اس کا نام ” نصرت جہاں ریزرو فنڈ رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے جمعہ طور 401