مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 383
اشاعت اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اور حضور صلی اللہ علیہ السلام کے خلفا پر اعتراضات کے جوابات پر روپیہ خرچ کیا جائے۔تحریک اشاعت لٹریچر (literature) اور اس کے ثمرات: انجمن مبلغین کا قیام: تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 428) حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی تحریک پر 1912ء کے ابتدا میں قادیان کے بعض نوجوانوں نے ایک انجمن مبلغین“ بنائی جس کا نام ” یاد گار احمد بھی تھا۔انجمن کی غرض اسلام کی تائید اور باقی مذاہب کے ابطال میں چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ شائع کرنا تھا۔اس انجمن نے پہلا ٹریکٹ کسر صلیب“ کے نام سے شائع کیا جو حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے قلم سے نکلا۔اس انجمن کی دیکھا دیکھی لاہور میں احمدیہ ینگ مین ایسوسی ایشن (Ahmadiyyaa Young Man Association بھی قائم ہوئی جس نے کئی پمفلٹ چھاپے۔”خطبات نور“ کی اشاعت: تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 429) بابو عبدالحمید صاحب آڈیٹر راجپورہ بٹھنڈا ریلوے لاہور نے حضرت خلیفہ اول کے خطبات کتابی شکل میں شائع کئے اور جس کا نام خود حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ ہی نے خطبات نور رکھا اور خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ”میرے تو وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کوئی ان کو جمع کرے گا۔بڑی محنت کی ہے۔جیسی آپ نے ان سے محبت کی ہے خدا آپ سے محبت کرے۔“ قبل ازیں یہ تحریر اپنے دست مبارک سے لکھ کردی: بابو عبدالحمید صاحب نے میری اجازت سے اور مجھے مسودات دکھانے کے بعد میرے خطبات کو کتابی صورت میں شائع کرنے کا انتظام کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس اخلاص کے واسطے انہیں جزائے خیر دے اور ان کے کام کو با برکت کرے۔“ تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 429) اب اللہ کے فضل و کرم سے حضرت خلیفتہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ کی تفسیر قرآن ”حقائق الفرقان“ کے نام سے چار جلدوں میں شائع شدہ موجود ہے۔اس طرح حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفۃ امسیح الاول کے علمی کاموں کو مرتب کرنے کے لیے نور فاؤنڈیشن (Noor Foundation) کا قیام فرمایا ہے۔یتامی اور مساکین فنڈ کی اعانت کی تحریک اور اس کے ثمرات: جنوری 1909ء میں حضرت خلیفۃ امسح الاول رضی اللہ عنہ نے بتائی اور مساکین و طلبا فنڈ کی اعانت کے لیے تحریک فرمائی جس کے لیے اسی وقت سو روپیہ آپ رضی اللہ عنہ نے خود بھی عطا فرمایا۔تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 291) 383