مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 260 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 260

عشق قرآن: حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: پر " آج اللہ تعالیٰ نے قرآن کی عظمت کی خاطر قرآنی دلائل کی تلوار میرے ہاتھوں میں تھمائی ہے اور میں قرآن حملہ نہیں ہونے دوں گا۔محمد رسول اللہ صل اللہ اور آپ کے ساتھیوں پر حملہ نہیں ہونے دوں گا۔جس طرف سے آئیں، جس بھیس میں آئیں ان کے مقدر میں شکست اور نامرادی لکھی جاچکی ہے !!! کیونکہ حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کے ذریعے دوبارہ قرآن کریم کی عظمت کے گیت گانے کے جو دن آئے ہیں، آج یہ ذمہ داری حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی میں میرے سپرد ہے۔“ مکرم ނ (درس القرآن بیان فرموده 27 فروری 1994 ) عبدالماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر تحریر فرماتے ہیں: دسمبر 1993ء میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ماریشس کا دورہ فرمایا۔یہ دورہ 18 ایام پر مشتمل تھا۔اس سفر کے آخری تین چار دن آرام اور سیر کیلئے مخصوص تھے۔حضور انور (حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) اور ممبران قافلہ کیلئے جماعت ماریشس نے سمندر کے کنارے ایک علیحدہ جگہ پر Huts حاصل کئے ہوئے تھے۔پروگرام کے مطابق شام سے قبل حضور انور اس جگہ تشریف لے آئے۔اگلے روز صبح نماز فجر کے لئے حضور (حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اپنے Huts سے تشریف لا رہے تھے۔ہم ممبران بھی اپنے Huts نکل کر نماز کیلئے جارہے تھے کہ حضور (حضرت خلیفة امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) کی نظر پڑی تو ہاتھ کے اشارہ سے بلایا۔عاجز حاضر خدمت ہوا تو فرمایا آج کیا پروگرام ہے؟ خاکسار نے عرض کی کہ آج ہم سب نے (یعنی ممبران قافلہ نے ( شاپنگ کا پروگرام بنایا ہے۔صبح شہر جا کر شام سے قبل واپس آجائیں گے۔اس پر فرمایا: آج ہم قرآنِ کریم کے ترجمہ کا کام نہ کر لیں؟ خاکسار نے عرض کیا جی حضور ضرور۔نماز فجر کے بعد حضور (حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے - سب سے پوچھا کہ آج کیا پروگرام ہے تو سب نے کہا آج شاپنگ کا پروگرام ہے۔حضور (حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالٰی فرمانے لگے کہ ماجد صاحب سے چھ لیں، انہوں نے تو شاپنگ کیلئے نہیں جانا؟ انہوں نے تو آج ترجمہ کا کام کرنا خاکسار نے عرض کیا ہے۔جی حضور آج ترجمہ کا کام کرنا ہے۔حضور انور (حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی) نماز کے بعد واپس جانے سے قبل فرمانے لگے کہ میں سیر کرکے ناشتہ کے بعد آجاؤں گا پھر ترجمہ کا کام شروع کر دیں گے۔اس کے بعد حضور (حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) تشریف لے گئے۔صبح پونے آٹھ بجے کا وقت تھا کہ خاکسار باتھ روم سے نہا کر نکلا تو دیکھا کہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ سامنے چار پائی پر تشریف فرما ہیں۔فرمانے لگے کہ میں سیر سے سیدھا ادھر آگیا ہوں۔ناشتہ ہم یہیں کریں گے اور ساتھ ساتھ کام بھی کرتے رہیں گے۔خاکسار نے عرض کی کہ حضور! بس پانچ منٹ دے دیں تاکہ لکھی وغیرہ کر لوں اور کپڑے بدل لوں۔پانچ سات منٹ میں خاکسار تیار ہوگیا۔میز کرسی وغیرہ سیٹ کی۔حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے پانچویں پارہ کے آخری ربع سے ترجمہ لکھوانا شروع کیا (اس سے قبل کا ترجمہ حضور ماریشس کے سفر سے قبل مکمل فرما چکے تھے۔) حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ ترجمہ لکھواتے رہے اور خاکسار لکھتا رہا۔یہ سلسلہ دو بجے دوپہر تک جاری رہا۔اس پوچھ 260