مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 233 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 233

_3 صد سالہ خلافت جوبلی: 2008ء میں خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر استحکام خلافت اور اظہار خوشنودگی کے طور پر حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 مئی 2005 ء میں مالی قربانی کی تحریک فرمائی اور اس صد سالہ خلافت جوبلی کے لئے ایک روحانی پروگرام عطا فرمایا۔اس کی تفصیل تحریر ہے: -1 ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے جس کے لئے ہر قصبہ ، شہر یا محلہ میں مہینہ کے آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جائے۔2 34 -5 -6 -7 -8 -9 دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں جو نماز عشا کے بعد سے لے کر فجر تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کئے جائیں۔سورۃ فاتحہ (کم از کم سات مرتبہ غور اور تدبر سے) رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (روزانہ کم از کم گیارہ مرتبہ ) اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِی نُحُوْرِهِمْ وَ نَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ (روزانہ کم از کم گیارہ مرتبہ ) اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلَّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ إِليهِ ( روزانہ کم از کم 33 مرتبہ ) سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ - ( روزن کم از کم 33 مرتبہ ) رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبُنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔(روزانہ کم از کم 33) مکمل درود شریف۔(روزانہ کم از کم 33 مرتبہ پڑھیں) خلافت خامسہ کے اہم واقعات: افتتاح بیت الفتوح (مورڈن): (ماہنامہ "خالد" جولائی 2005ء) مغربی یورپ کی سب سے بڑی بیت الذكر الفتوح کا افتتاح حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصره العزيز نے 3اکتوبر 2003 ء کو خطبہ جمعہ ارشاد کر کے فرمایا: حضرت خلیفة أمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالٰی نے 19اکتوبر 1999ء کو اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔سنگ بنیاد میں آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نے بیت المبارک قادیان کی اینٹ رکھی۔اس کا رقبہ 5۔2 ایکڑ ہے جو 1996ء میں 2۔23 ملین پاؤنڈ سے خریدا گیا۔گنبد کا قطر 15۔5 میٹر ہے جو چھت سے آٹھ میٹر اور گراؤنڈ کی سطح سے 23 میٹر اونچا ہے۔مینار کی اونچائی 25۔5 میٹر ہے۔بیت الفتوح زنانہ و مردانہ ہال میں قریباً چار ہزار جبکہ دیگر ہالز (Halls) کو ملا کر کل دس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے اس بیت میں وسیع و عریض طاہر، ناصر اور نور ہال (Hall) ہیں۔جماعت کے دفاتر، کانفرنس روم، لائبریری اور جمنیزیم بھی موجود ہے۔جامعہ احمدیہ کینیڈا کا قیام: کینیڈا میں پہلی بارمسی ساگا ٹورنٹو میں جامعہ احمدیہ قائم ہوا جس کا افتتاح 7 ستمبر 2003ء کو ہوا۔233