مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 226
حضرت خلیفۃ أمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی قیادت میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق پیغام دین حق کو زمین کے کناروں تک پہنچانے کی سچی تڑپ اور حقیقی لگن سے کام کیا۔تعلیم و تربیت کے جدید ذرائع سے بھر پور فائدہ اٹھایا۔ہر احمدی کو داعی الی اللہ قرار دیا۔جماعت 175 ممالک میں مضبوطی سے قائم ہوئی۔دس سالوں میں 17 کروڑ افراد سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔(سیدنا طاہر سود بر مطبوعہ جماعت برطانیہ۔صفحہ 24،19) حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کی انقلاب انگیز تحریات کی تفصیل: حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دورِ خلافت میں متعدد تحریکات فرما ئیں۔بعض تحریکات خصوصی دعائیں کرنے کی طرف توجہ دلانے کیلئے تھیں اور بعض اخلاقی اور روحانی ترقی کے لئے عملی اقدامات کے طور پر کی گئیں جبکہ بعض کا تعلق خدمت خلق کے روشن پہلوؤں سے ہے۔ان تمام ریکات کا احاطہ کرنا اس مضمون میں ممکن نہیں تاہم ان میں سے بیشتر تحریکات درج ذیل ہیں:۔پہلے مطبوعہ پیغام میں عالم اسلام اور فلسطین کی بہتری کے لئے دعاؤں کی تحریک (الفضل 13 جون 82ء) جھوٹ کے خلاف جہاد کی تحریک (درس القرآن 19 جولائی 82ء) لجنہ کو عالمگیر دعوت الی اللہ کا منصوبہ بنانے کی تحریک (اجتماع لجنہ 16اکتوبر 82ء) محرم میں کثرت سے درود پڑھنے کی تحریک ( مجلس عرفان 24 اکتوبر 82ء) بیوت الحمد سکیم کا اعلان (خطبہ جمعہ 129اکتوبر 82ء) یہ حضور کے دور کی پہلی مالی تحریک ہے۔وقف بعد از ریٹائر منٹ کی تحریک (اجتماع انصار اللہ 5 نومبر 82ء) تحریک جدید دفتر اول و دوم کو تا قیامت جاری رکھنے کی تحریک (خطبہ 5 نومبر 82ء) باہمی جھگڑے ختم کرنے کی تحریک (خطبہ 5 نومبر 82ء) نمازوں کی حفاظت کرنے کی تحریک (خطبہ 19 نومبر 82ء) مستشرقین کے اعتراضات کے جوابات تیار کرنے کی تحریک (خطاب استقبالیہ تحریک جدید 2 دسمبر 82ء) امریکہ میں 5 نئے مراکز اور مساجد کے قیام کی تحریک (15 دسمبر 82ء) احمدی خواتین کو پردہ کی پابندی کی تحریک (خطاب جلسہ سالانہ 27 دسمبر 82ء) الفضل اور ریو یو آف ریلیجنز کی اشاعت دس ہزار کرنے کی تحریک (خطاب جلسہ سالانہ 27 دسمبر 82ء) کینیڈا میں نئے مراکز تبلیغ اور مساجد کی تحریک (20 اپریل 83ء) عید پر غربا کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کی تحریک (12 جولائی 83ء) بد رسوم کے خلاف جہاد کی تحریک (خطبہ جمعہ 16 دسمبر 83ء) جلسہ کے لئے 500 دیگوں کی تحریک (الفضل 8 فروری 84ء) برطانیہ اور جرمنی میں دو نئے مرکز قائم کرنے کی تحریک (خطبہ جمعہ 18 مئی 84ء) حبشہ (Ethiopia) کے مصیبت زدگان کی مالی امداد (خطبہ 9 نومبر 84ء) حفظ قرآن کی تحریک (11 نومبر 84ء) نستعلیق کتابت کے لئے کمپیوٹر کی خرید (خطبہ 12 جولائی 85ء) تحریک جدید کے دفتر چهارم کا آغاز (خطبہ 25 اکتوبر 85ء) 226