مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 225 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 225

-1- تحریک بیوت احمد سپین میں تعمیر بیت کی توفیق ملنے پر ہر احمدی کا دل حمد باری تعالیٰ سے لبریز تھا اس حمد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ فرموده 29 اکتوبر 1982ء (اخاء1361 ہش) میں ارشاد فرمایا کہ خدا کے گھر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہمیں غربا کیلئے مکان بنوانے کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی طرف سے اس فنڈ میں دس ہزار رویے دینے کا اعلان فرمایا۔2۔داعی الی اللہ بننے کی تحریک سیدنا حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1983 ء کے آغاز میں ہی اپنے متعدد خطبات جمعہ میں جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ دلائی کہ موجودہ زمانہ اس امر کا متقاضی ہے کہ ہر احمدی مرد، عورت، جوان، بوڑھا اور بچہ دعوت الی اللہ کے فریضہ کو ادا کرنے کے لئے میدان عمل میں اتر آئے تا کہ وہ ذمہ داریاں کما حقہ ادا کی جاسکیں جو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالی ہیں۔اس تحریک کا پس منظر بیان کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس وقت ایسے مہلک ہتھیار ایجاد ہو چکے ہیں جن کے ذریعہ چند لمحوں میں وسیع علاقوں سے زندگی کے آثار مٹائے جا سکتے ہیں۔ایسے خطرناک دور میں جب کہ انسان کی تقدیر لا مذہبی طاقتوں کے ہاتھ آچکی ہے اور زمانہ تیزی سے ہلاکتوں کی طرف جا رہا ہے۔احمدیت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔احمدیت دنیا کو ہلاکتوں سے بچانے کا آخری ذریعہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔آخری ان معنوں میں کہ اگر یہ بھی نا کام ہو گیا تو دنیا نے لازماً ہلاک ہو جانا ہے اور اگر کامیاب ہو جائے تو دنیا کو لمبے عرصہ تک اس قسم کی ہلاکتوں کا خوف دامن گیر نہیں رہے گا۔حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کے دو عظیم کارنا ہے: 1) ایم۔ٹی۔اے (M۔T۔A): (خطبہ جمعہ 28 جنوری 1983ء) 7 جنوری 1994 ء کو خطبہ جمعہ سے ایم ٹی اے کی باقاعدہ نشریات کا آغاز ہوا۔ہر احمدی جو خلیفہ وقت سے دوری کا درد محسوس کر رہا تھا ان نشریات سے بہت خوش ہوا۔گویا حضور رحمہ اللہ تعالیٰ گھر گھر آگئے۔ایم ٹی اے جہاں بڑوں کے لئے علم میں اضافے اور سکون کا باعث بنا وہاں بچوں کی تربیت اور خلافت سے وابستگی کا ذریعہ بھی بنا۔1994ء میں جماعت احمدیہ امریکہ (U۔S۔A) کی مشترکہ کوششوں سے ارتھ اسٹیشن (Earth Station) کا قیام عمل میں آیا۔1995ء میں انٹرنیٹ (Internet) پر احمد یہ ویب سائٹ (Web Site) قائم ہوئی۔یکم اپریل 1996 ء سے چوبیس گھنٹے نشریات کا آغاز ہوا۔7 جولائی 1996ء گلوبل بیم (Global Beam) کے ذریعے نشریات جاری ہوئیں۔1999ء میں ڈیجیٹل (dijital) نشریات کا آغاز ہوا۔عالمگیر دعوت الی اللہ اور عالمی بیعتیں: (سیدنا طاہر سوویٹر مطبوعہ جماعت احمدیہ برطانیہ صفحہ 19 تا 24) 225