مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 17 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 17

کریں گے اور عبوری دور میں ایک دوسرے پر کسی قسم کی نکتہ چینی نہیں کریں گے۔“ وحدت اسلامی کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو تحریک فرمائی کہ وہ مکہ کے روز ہونے والی عید الاضحیٰ کے مطابق ساری دنیا میں عید منائیں۔فرمایا: 66 آئندہ سے ساری دنیا میں تما م احمدی جماعتیں مکہ مکرمہ کے دن یہ عید منا یا کرے گی۔ہمارے دل اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ہم مکہ معظمہ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر کی جانے والی قربانیوں سے پہلے قربانیان دیں۔خدا کرے کہ وحدت اسلامی کی مہم میں ہماری یہ کوشش بار آور ہو۔“ اتحاد بین المسلمین کے سلسلہ میں حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے مجوزہ اجلاس کی کامیابی کے لئے دعا کی تحریک فرمائی جو 1974 ء کے آغاز میں منعقد ہوئی تھی۔17