مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 168 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 168

ہیں: ہی اس کمرے سے باہر تشریف لے گئے۔جب حضرت مولوی صاحب کا قدم دروازے سے باہر ہوا اس وقت مولوی سید محمد احسن صاحب نے رفت بھری آواز میں حضرت مولوی صاحب سے کہا: اَنْتَ صِدیقی۔حضرت مولوی صاحب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مولوی صاحب! یہاں اس سوال کو رہنے دیں قادیان جا کر فیصلہ ہو گا۔خاکسار کا خیال ہے کہ اس مکالمہ کو میرے سوا کسی نے نہیں سنا۔“ (سیرۃ المہدی حصہ سوم صفحہ 11 راز حضرت مرزا بشیر احمد ایم اے روایت نمبر 14) جناب شیخ محمد خان صاحب احمدی سنگری ( کو ہاٹ) حال وارد قادیان حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ روایت کرتے "1916ء میں خاکسار بیمار ہو گیا اور شہر جہلم سے میری بیوی بچے مجھے لے کر جائے سکونت میرانوالی میں آگئے اور میں وہاں قریباً چار ماہ بیمار پڑا رہا۔حکیموں اور ڈاکٹروں نے مجھے لا علاج قرار دے کر چھوڑ دیا ایک رات بے ہوشی کی حالت میں میں نے خواب دیکھا۔اور میں اس بیان کو خدا کو حاضر ناظر جان کر، جس کی جھوٹی قسم پر کھانا لعنتی کا کام ہے، لکھواتا ہوں کہ یہ وہی خواب ہے جو میں نے 1916ء میں دیکھا تھا: میں نے دیکھا کہ روز قیامت ہے اور تمام لوگ قبرستان سے اٹھ کر حساب کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور جا رہے ہیں اور میں بھی رحیم بخش صاحب ولد علی محمد صاحب رنڑہ کے ہمراہ خدا تعالیٰ کے نزدیک جا رہا ہوں اور میں میں نے خدا تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور دوزخ بھی دیکھی اور مجھے دل میں خیال آیا کہ خدا جانے میں کہاں جاؤں گا؟ اور دیکھا کہ خدا تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قالین پر بیٹھے ہیں اور میں اور رحیم بخش ان کے پاس دوڑتے کانپتے جا بیٹھے ہیں، میری آنکھ کھل گئی اور چند دن کے بعد میرا بخار ٹوٹ گیا۔دو سال کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو پہچانا اور مذکورہ خواب میں جو شکل خدا تعالیٰ و رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر آئی تھی وہ تین سال کے بعد بذریعہ تصویر دکھائی گئی جو شکل۔۔۔۔۔۔مسیح موعود علیہ السلام کی تھی وہ۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کی تھی اور جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تھی وہی خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی تھی اور تصویر دیکھنے کے ڈیڑھ سال بعد مولوی محمد علی صاحب لاہوری امیر کی بیعت کی تھی اور اس کے بعد 1931 ء میں حضرت میاں بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ تعالیٰ کی بیعت کر لی۔“ کتبه حکیم احمد دین سیکرٹری تبلیغ محله دارالسعته قادیان - از چٹھی مرقومہ یکم جولائی 1939 ء) بشارت رحمانیہ جلد 1 صفحہ 315 از مولانا عبدالرحمان مبشر صاحب) حضرت خلیفة المسح الاول رضی اللہ عنہ پر انوار سماوی کا نزول: جناب خواجہ صاحب دین صاحب ڈھینگیرہ ہاؤس گوجرانولہ بیان کرتے ہیں: حضرت خلیفہ اسیح اوّل رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں میں نے خواب دیکھا کہ قادیان گاؤں کے باہر جہاں دارالرحمت ہے اس میدان میں ہم کثرت سے جمع ہیں، ایک انبوہ کثیر ہے، اس کے درمیان حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ گھوڑے پر سوار ہیں اور چکر لگا رہے ہیں آپ رضی اللہ عنہ کا چہرہ بشاش اور سرخ ہے میں آسمان سے نور نازل ہوتا حضور رضی اللہ عنہ پر دیکھ رہا ہوں اور لوگوں سے کہتا ہوں دیکھو انوار سماوی نازل ہوتے کسی نے دیکھنے ہیں تو اب دیکھ لے کہ کس طرح انوار سماوی نازل ہوتے ہیں۔اتنے میں حضور خلیفہ اول رضی اللہ نہ گھوڑے کی باگ موڑ کر اس مجمع کثیر سے باہر نکل کر گاؤں کی طرف رُخ کرتے ہیں تو آپ رضی اللہ عنہ کی شکل گھوڑے پر ایک خوبصورت گورے رنگ کے جوان شخص میں متشکل ہو جاتی ہے۔“ عنہ 168