مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 107 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 107

،، ہے۔" (سوانح فضل عمر رضی اللہ عنہ جلد 3 صفحہ 354-355) ایک اور جماعت کے پریذیڈنٹ صاحب مندرجہ ذیل الفاظ میں جماعت کی پہلی حالت اور بعد میں پیدا ہونے والی خوشگوار تبدیلی کا ذکر فرماتے ہیں:۔” جب معلم پہلے دن یہاں ہمارے گاؤں میں تشریف لائے تو ان کو اکیلے ہی نماز ادا کرنی پڑتی۔احمدی احباب کے گھروں میں جا نا اور نماز کی طرف توجہ دلانا اور نماز بے جماعت اور نماز با جماعت کے متعلق تقریر کرنا اور ان کے مردہ شعور کو زندہ کرنے کے لئے کئی کئی گھنٹے وقت صرف کرنا پڑا جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ آج تمام مرد پانچ وقت نمازوں میں برابر شریک ہوتے اور نماز باجماعت ادا کرتے ہیں اور ہماری عورتیں بھی روں پر باقاعدہ نماز ادا کرتی ہیں۔نماز تہجد کا شعور پیدا ہو چکا ہے۔“ ج) دینی تعلیم : محض نماز باجماعت کے قیام تک ہی معلمین کی سرگرمیاں محدود نہیں بلکہ نماز ناظرہ یاد کروانا، نماز کا ترجمہ سکھانا، قرآن کریم کی سورتیں حفظ کروانا اور دیگر دینی مسائل کی تعلیم دیکر ان کے ایمان اور عمل کو زیور علم سے آراسیہ کرنا بھی معلم کے فرائض معلمین کی انہی نیک کوششوں سے متاثر ہو کر مختلف صدر صاحبان ہمیں اپنی خوشنودی سے مطلع فرماتے رہتے ہیں۔مثلاً ایک جماعت کے صدر لکھتے ہیں: میں داخل ہے۔معلم نے ساری جماعت کی نماز درست کر وائی ہے اور خاص کر بچوں کی نماز کی درستگی کی ہے۔جماعت کے تمام افراد کو نماز با ترجمہ یاد کروائی ہے اور نماز سے متعلق تمام مسائل بھی یاد کروائے ہیں اور قرآنی دعائیں بھی یاد کروائی ہیں۔ترجمہ قرآن کریم سکھایا جا رہا ہے اور دوسرے پارہ تک قرآن مجید کا ترجمہ مردوں عورتوں اور بچوں نے پڑھ لیا ہے۔“ ایک اور جماعت کے صدر صاحب اعداد و شمار میں معلم کے کام کی رپورٹ دیتے ہوئے لکھتے ہیں: د معلم کی کوشش سے بارہ چودہ عورتیں اور بائیس بچے نماز سیکھ چکے ہیں اور دس مرد، آٹھ عورتیں اور نو بچے نماز با ترجمہ سیکھ چکے ہیں۔“ اس وقت دوسو سے زائد واقفین معلمین میدان عمل میں خدمات بجا لا رہے ہیں۔“ (سوانح فضل عمر رضی اللہ عنہ جلد 3 - صفحہ 354-355) اللہ کے فضل و کرم سے خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں 2005ء میں وقف جدید کی کل مالی وصولی 21 لاکھ بیالیس ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 2 لاکھ پاؤنڈ زیادہ ہے اور وقف جدید کے شاملین کی تعداد چار لاکھ چھیاسٹھ ہزار ہے ان میں بھی امسال 51 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔الحمد للہ علی ذلک۔(خطبه جمعه فرموده 6 جنوری 2006 ء از حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ الفضل انٹرنیشنل مورخہ 27 جنوری تا 2 فروری 2006 ء) مجلس نصرت جہاں کے تحت سکول: 1985-86 میں غانا، نائیجیریا، سیرالیون گیمبیا۔لائبیریا اور یوگنڈا میں 31 ہائر سیکنڈری سکول تھے۔سیکنڈری کے علاوہ پرائمری اور نرسری سکولوں کی مجموعی تعداد 174 تھی۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے دور مبارک میں کانگو اور آئیوری کوسٹ میں بھی سکولز کا قیام عمل میں آیا۔107