خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 70 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 70

۶۹ دوسروں کا تزکیہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی جناب سے وہ سب سے بڑھ کر خود پاک شدہ ہے۔پس علومِ قرآن کا قلوب مومنین پر ظاہر و نازل ہونا بھی خلافت کی جملہ بڑی برکتوں میں سے ایک ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” خدا تعالیٰ نے دائمی خلیفوں کا وعدہ دیا تا وہ ظلی طور پر انوار ہوت پا کر دنیا کو ملزم کریں اور قرآن کریم کی خوبیاں اور اس کی پاک برکات لوگوں کو دکھلاویں۔“ (۴) شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴۲) تعلیم حکمت فرمایا: ” وَ الْحِكْمَةَ “ اور وہ انہیں حکمت و دانائی سکھاتے ہیں۔حکمت و دانائی اور معرفت در اصل ایک ہی چیز کے دو پہلو ہیں اور ان کا اصل تعلق تقوی سے ہے۔اعمالِ صالحہ بھی اسی سے منعکس ہوتے ہیں۔یہ وہ خدا داد صلاحیت ونور ہے جو پاک انسان کو عطا ہوتا ہے۔اس لئے اس کا بنیادی سرچشمهہ خدا تعالیٰ کا نبی ہوتا ہے۔جس کے بعد اس حکمت و دانائی اور معرفت کو اس کا خلیفہ مومنوں پر منعکس کرتا ہے۔وہ نبی کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے تائید یافتہ ہوتا ہے۔یعنی اس کا سر چشمه حکمت و معرفت براہِ راست ذات باری تعالیٰ ہے۔پس خلافت کی یہ ایک بہت بڑی برکت ہے کہ اس سے وابستہ افراد علی قدر استعداد خدا داد حکمت و دانائی اور فراست و معرفت سے سیراب کئے جاتے ہیں۔(۵) سند ایمان و اعمال صالحہ اللہ تعالیٰ نے خلافت کے بارہ میں فرمایا ہے : وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ ( النور :۵۲) کہ یہ وعدہ ان لوگوں سے ہے جو