خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 60 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 60

۶۰ نحضرت ماریہ امسیح الثالث رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خلیفہ اللہ تعالیٰ ہی بناتا ہے۔اگر بندوں پر اس کو چھوڑا جاتا تو جو بھی بندوں کی نگاہ میں افضل ہوتا اسے ہی وہ اپنا خلیفہ بنالیتے۔لیکن خلیفہ خود اللہ تعالیٰ بناتا ہے اور اس کے انتخاب میں کوئی نقص نہیں۔وہ اپنے ایک کمزور بندے کو چلتا ہے جسے وہ بہت حقیر سمجھتے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ اس کو چن کر اس پر اپنی عظمت اور جلال کا ایک جلوہ کرتا ہے اور جو کچھ وہ تھا اور جو کچھ اس کا تھا اس میں سے وہ کچھ بھی باقی نہیں رہنے دیتا اور خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے سامنے کلی طور پر فنا اور بے نفسی کا لبادہ وہ پہن لیتا ہے۔“ الفضل ربوہ ۷ ار مارچ ۱۹۶۷ء) حضرت خلیفة المسح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ” سارا عام اسلام مل کر زور لگالے اور خلیفہ بنا کر دکھا دے۔وہ نہیں بنا سکتے کیونکہ خلیفہ کا تعلق خدا کی پسند سے ہے۔“ ( الفضل انٹر نیشنل ۲ اپریل ۱۹۹۳ء)