خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 439
۴۳۵ ” اب انشاء اللہ خلافتِ احمدیہ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا۔جماعت احمد یہ بلوغت کے مقام پر پہنچ چکی ہے خدا کی نظر میں۔اور کوئی دشمن آنکھ، کوئی دشمن دل، کوئی دشمن کوشش اس جماعت کا بال بیکا نہیں کر سکے گی اور خلافت احمد یہ انشاء اللہ تعالی اسی شان کے ساتھ نشو و نما پاتی رہے گی جس شان کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے وعدے فرمائے ہیں کہ کم از کم ایک ہزار سال تک یہ جماعت زندہ رہے گی۔تو دعائیں کریں، حمد کے گیت گائیں اور اپنے عہدوں کی پھر تجدید کریں۔“ خطبہ جمعہ حضرت خلیفه امسیح الرابع ۱۸ جون ۱۹۸۲ء)