خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 438
بقیہ حاشیہ پھر فرمایا: ۴۳۴ میں آئندہ آنے والے خلفاء کو خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تم بھی حو صلے رکھنا اور میری طرح ہمت وصبر کے مظاہرے کرنا اور دنیا کی کسی طاقت سے خوف نہیں کھانا۔وہ خدا جواد فی مخالفتوں کو مٹانے والا خدا ہے وہ آئندہ آنے والی زیادہ قومی مخالفتوں کو بھی چکنا چور کر کے رکھ دے گا اور دنیا سے ان کے نشان مٹا دے گا۔جماعت احمدیہ نے بہر حال فتح کے بعد ایک اور فتح کی منزل میں داخل ہونا ہے۔دنیا کی کوئی طاقت اس تقدیر کو بہر حال بدل نہیں سکتی۔( خطاب حضرت خلیفہ مسح الرابع فرموده ۲۹ جولائی ۱۹۸۳ء برموقع پہلا اور چین اجتماع مجلس خدام الاحمدی) مطابق جو بھی خلیفہ چنا جائے میں اس کو ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر اس قانون کے ماتحت وہ چُنا جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہوگا اور جو بھی اس کے مقابل کھڑا ہو گا وہ بڑا ہو یا چھوٹا ذلیل کیا جائے گا اور تباہ کیا جائے گا کیونکہ ایسا خلیفہ صرف اس لئے کھڑا ہوگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و استلام اور محمد رسول اللہ سلم کی اس ہدایت کو پورا کرے کہ خلافت اسلامیہ ہمیشہ قائم رہے۔(خلافت حقہ اسلامیہ صفحہ اے) پس میں ایسے شخص کو جس کو خدا تعالی خلیفہ ثالث بنائے ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر وہ خدا تعالیٰ پر ایمان لا کر کھڑا ہو جائے گا تو اگر دنیا کی حکومتیں بھی اس سے ٹکر لیں گی تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔(خلافت حقہ اسلامیہ صفحہ ۱۸)