خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 430
۴۲۶ ☆☆ قارئین کرام! گزشتہ صفحات میں نفاق کے پردوں میں پنپ کر خلافت حقہ کو زائل کرنے کی اندرونی سازشوں کا نمونہ پیش کیا گیا تھا۔آئندہ چند صفحات میں آپ بیرونی کوششوں کے بارہ میں کچھ ملا حظہ فرمائیں گے جو خلافت کو ختم کرنے کے متحرک ہوتی ہیں۔جہانتک خلافت کو زائل کرنے کی ان بیرونی کوششوں کا تعلق ہے تو دشمن کھل کر یہ زور آزمائی بھی کرتا رہا ہے۔یہاں پرانی تاریخ کو دوہرانے کی گنجائش نہیں۔البتہ موجودہ دور میں خلافتِ حقہ کو ختم کرنے کے لئے جو کوشش کی گئی وہ اندرونی وساوس کی قسم کی کوئی سازش نہ تھی بلکہ اس حصارِ امن و ایمان ویقین کو توڑنے کے لئے ایک حکومت کو استعمال کیا گیا جس کے پیچھے دراصل دشمن اسلام طاقتیں کارفرما تھیں۔یہ ایک خوفناک سازش تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ خلافت کے وجود کوختم کر کے پھر بزور طاقت جماعت احمدیہ کو کچل دیا جائے اور اس جماعت کو جو خلافت کے حصار میں غلبہ اسلام کے عظیم الشان کام کر رہی ہے، اسے اُن سے روک دیا جائے۔چنانچہ حضرت امیر المومنین خلیفہ امسح الرابع اس سازش کا تفصیلا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ان کے ارادے ایسے ہیں کہ ان کو سوچ کر بھی ایک انسان جس کا دنیا میں کوئی سہارا نہ ہو، اس کی ساری زندگی خراب ہو سکتی ہے۔اس کے تصور سے بھی انسان کا وجود لرزنے لگتا ہے۔لیکن میں جانتا ہوں کہ نہ مجھ پر یہ اثر ہے اور نہ آپ پر یہ اثر ہوگا کیونکہ میں بھی جانتا ہوں کہ ہمارا خدا موجود ہے جو ہمارے ساتھ ہمیشہ رہا ہے اور ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گا اور آپ بھی جانتے ہیں۔اس لئے جب میں آپ سے بات کرتا ہوں تو ڈرانے کے لئے یہ بات نہیں کرتا ، صرف بتانے کے لئے کہ آنکھیں کھول کر وقت