خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 346
جوبلی منانے کا طریق اور مقصود حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے اس انعام کو جو اللہ تعالیٰ نے خلافت کی صورت میں اتارا ہے ہمیشہ جاری رکھنے کے لئے استغفار کا مسلسل ورد اور توجہ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا ضروری ہے۔تاکہ یہ انعام ہماری نسلوں میں تا قیامت چلتا رہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو حضرت مسیح موعود کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے اور آپ کے اس فیض سے جو اللہ تعالیٰ نے خلافت کے ذریعہ ہم میں جاری فرمایا، فیضیاب ہونے کے لئے دعاؤں کے ساتھ ، ایسی دعائیں جو اللہ تعالیٰ کی محبت کو جذب کرنے والی ہوں، ایسی دعائیں جو عرش کے پائے ہلا دینے والی ہوں، ایسی دعائیں جو مردہ دلوں میں جان ڈال دینے والی ہوں، خلافت کی اس صدی کو الوداع کہیں اور اپنی دعاؤں کے ساتھ خلافت کی نئی صدی میں قدم رکھیں۔جب اس طرح اس صدی کو دعاؤں کے ساتھ اور پاک تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے الوداع کریں گے اور نئی صدی میں داخل ہوں گے تو اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کو اپنی زندگیوں میں پہلے سے بھی بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتا دیکھیں گے کہ كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَّ آنَاوَ رُسُلِي یعنی اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب آئیں گے۔“ (خطاب ۲۹ جولائی سخت ۲، جلسہ سالانہ یو کے )) ۲۰۰۷ ء