خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 333 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 333

(۳۲۹ عہد کو عملاً پورا کر دکھانے کے لئے ہر آن مستعد رہتا ہے۔مومن کی یہ بیعت ، اس کا یہ اقرار اور عہد محض کاغذی یا زبانی نہیں ہوتا ، بلکہ وہ عملاً اس کو پورا کرتا ہے۔ہم اس کے عملی مظاہرے اسلام کے پہلے دور میں بھی بکثرت دیکھتے ہیں اور دور آخرین بھی ایسے نمایاں اور امتیازی نمونوں سے لبریز ہے۔مذکورہ بالا آیت کریمہ کی روشنی میں ظاہر ہے کہ مومن کا یہ عمل اخلاق کے اعلیٰ ترین اور بلند ترین نقاضے پورے کرتا ہے۔اس کے اس عمل کو اخلاق کے منافی قرار دینا درحقیقت بذات خود قرآنی تعلیم کے منافی ہے۔یہ عمل جہاں مومن کے ایمان اور وفا کی مثال پیش کرتا ہے وہاں منصب نبوت اور منصب خلافت کے منجانب اللہ ہونے کی بھی دلیل پیش کرتا ہے۔کیونکہ اس کے حضور اخلاص و وفا کی بنیاد پر پیش کئے جانے والے اموال خدا تعالیٰ تک پہنچتے ہیں اور مومن کے لئے تزکیہ کے سامان کرتے ہیں۔پس جب ایک بیعت کنندہ اپنی ہر قیمتی متاع کے ساتھ اپنا مال بھی اس کے حضور پیش کرتا ہے تو اس میں کسی تنگ نظر اور کم نظر شخص کی بے چینی ایک پچھے کٹنی کے کردار کے علاوہ کچھ نہیں۔یہ خلیفہ وقت اور اس بیعت کنندہ کے درمیان اعتماد و اعتقاد کا معاملہ ہے جس کو بیعت کی حقیقت نہ جاننے والا شخص سمجھنے سے قاصر ہے۔یہ آقا اور غلام محبت اور محبوب کے درمیان ایک ایسا رشتہ عقیدت و وداد ہے جس کے تقدس کو ایک کثیف الاعتقاد شخص محسوس نہیں کر سکتا۔یہ کہنا کہ جماعتی فنڈ کسی فرد کو ذاتی استعمال کے لئے نہیں دیئے جانے چاہئیں۔“ ظاہر کرتا ہے کہ اس شخص کو اعتراض یہ ہے کہ جماعت اپنے محبوب امام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلیفہ کی تحویل میں کیوں رقمیں پیش کرتی ہے؟ اس ضمن میں یہ یادرکھنا چاہئے کہ خلیفہ اسیح بحیثیت منصب خدا تعالیٰ کا مقرر و قائم کردہ خلیفہ ہے۔وہ انوار و برکاتِ رسالت کا آلہ انعکاس ہے۔وہ جماعت مومنین کے مجموعی تقوی کا مظہر اور اس جماعت کا تاج ہے۔اس کا یہ مقام اور منصب اسے دیگر مومنوں سے بہت بلند اور ممتاز کرتا ہے۔چنانچہ اپنے اموال اس کے سپرد کرنا اور اس پر اپنی ہر عزیز متاع نچھاور کرنا شیوہ مومنین ہے جو ابتدائے اسلام سے اب تک مسلسل چلا آرہا ہے۔یہ آنحضرت ﷺ کی سنت ہے اور خلفائے راشدین کا مصد قہ طریق ہے۔اس پاک سنت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس دور میں زندہ بھی فرمایا اور جاری بھی رکھا۔آپ کے بعد آپ کے مقدس