خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 329
۱۳۲۵ سال بھی جو بلی کا موقع ہوتا ہے۔آئندہ سال خود سلسلہ کے قیام پر بھی پچاس سال پورے ہو جائیں گے۔ہمارے ذہن میں تو پچیس سالہ جو بلی ہی تھی لیکن یہ حسن اتفاق ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے اخلاص کی قبولیت اور اس کے متعلق خوشنودی کا اظہار ہے کہ ہمارے لئے ایک کی بجائے تین جو بلیاں آنے والی ہیں۔“ ( الفضل قادیان یکم مئی ۱۹۳۸ء) اس جو بلی کی تقریبات کے لئے ایک کمیٹی مرتب کی گئی جس نے اس کے جملہ پروگراموں کو معتین اور منضبط کر کے جو بلی کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور متعدد پروگرام تجویز کئے۔حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی کی منظوری اور ہدایات کے بعد ان کی تیاری کی گئی۔ان میں سے چند نمایاں تقریبات حسب ذیل تھیں۔ا جلسہ سالانہ ۱۹۳۹ ء کو جو بلی کے لئے مخصوص کر دیا جائے۔: جوبلی کے جلسہ میں ہندوستان و بیرونی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں۔۳: الفضل کا خاص نمبر نکالا جائے۔۴: حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی نایاب تصنیفات کو مناسب تقطیع پر شائع کیا جائے۔۵: قادیان میں ایک مکمل لائبریری بنائی جاوے۔: سلسلہ احمدیہ کی ترقیات کا خوبصورت چارٹ تیار کیا جائے۔ے: جماعت احمدیہ کا مناسب جھنڈا تیار کیا جائے۔۸: تمام مساجد، منارة امسیح بہشتی مقبرہ، قصر خلافت اور دوسری عمارات پر چراغاں کیا جائے۔: حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریروں کے علاوہ شانِ محمود، نظام خلافت، برکات خلافت پر تقاریر ہوں۔۱۰: ریڈیو کے ذریعہ حضور کی تقریر