خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 304
آماجگاہ اور زمین تمام روئے زمین پر پھیلے ہوئے دل ہیں۔یہ کسی ایک ملک یا خطہ پر محدود نہیں۔یہ کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خلافت کے ذریعہ مقد رہے۔آپ فرماتے ہیں: قبضہ تقدیر میں دل ہیں اگر چاہے خدا پھیر دے میری طرف آجائیں پھر بے اختیار انسانوں کے دل اللہ تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں اور ان کا پھیرنا بھی اسی کے اختیار میں ہے اس لئے آپ نے اس کے لئے دعاؤں اور دعاؤں اور پھر دعاؤں کی طرف توجہ دلائی اور آپ کے مقدس خلفاء بار بار اور مسلسل اپنی جماعت کو اسی حربہ کو تھامنے کی تلقین و تاکید کرتے ہیں۔پس یہی وہ روحانی ہتھیار ہے جو خلافتِ روحانی کی بنیاد اور اساس ہے جو سیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں موجود ہے لیکن دیگر جماعتوں اور تنظیموں میں مفقود ہے۔