خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 270 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 270

۲۶۶ خلافت على منهاج النبوة خلافت ، اسلام میں نبوت کے بعد اہم ترین اساس اور بلند ترین روحانی منصب ہے۔جس سے سارا نظام شریعت وابستہ ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِيْنَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُوْنَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (النور: ۵۶) ترجمہ : اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان لانے والوں اور عمل صالح کرنے والوں سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ ان کو زمین میں اسی طرح خلافت عطا کرے گا جس طرح پہلے لوگوں کو اس نے خلافت عطا کی تھی اور جو دین اس نے ان کے لئے پسند فرمایا ہے اس کو ضرور مضبوط بنائے گا اور ان کے خوف کی حالت کو امن میں بدل دے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ میری عبادت کریں گے اور کسی کو میرا شریک نہ ٹھہرائیں گے۔اور جو کوئی اس کے بعد انکار کرے گا وہ فاسقوں میں سے ہوگا۔خدا تعالیٰ کے اس وعدہ کو آنحضرت سلم نے اس طرح بیان فرمایا ہے : تمَّ تَكُوْنُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ کہ بالاخر تم میں خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی۔خلافت علی منہاج النبوۃ سے مراد وہ خلافت حقہ ہے جس کی بنیاد نبوت ہو، جو نبوت کی سرزمین پر قائم ہو، جو نبوت کے ذریعہ ہر قلب مومن پر تسلط قائم کرے۔خلافت علی منہاج النبوۃ ، خلافت کی وہ قسم ہے جس کی صداقت کو ثبوت کے معیار