خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 243 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 243

آپ ۱۹۸۵ء میں مہتم مجنید ، ۱۹۸۵ء تا ۱۹۸۹ء مهتم مجالس بیرون اور ۱۹۸۹ء تا ۱۹۹۰ء نا ئب صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان رہے۔۱۸ جون ۱۹۹۴ ء کو آپ ناظر تعلیم صدر انجمن احمد یہ مقرر ہوئے۔۱۰؍ دسمبر ۱۹۹۷ء کو آپ ناظر اعلیٰ و امیر مقامی مقرر ہوئے اور تا انتخاب خلافت آپ اسی منصب پر فائز رہے۔اگست ۱۹۹۸ ء میں آپ صدر مجلس کار پرداز مقرر ہوئے۔بحیثیت ناظر اعلیٰ آپ چیئر مین ناصر فاؤنڈیشن رہے۔اسی عرصہ میں آپ صدر تزئین ربوہ کمیٹی بھی تھے۔اس عرصہ میں گلشن احمد نرسری کی توسیع اور ربوہ کی شادابی کے لئے ذاتی طور پر نگرانی فرمائی۔۱۹۸۸ء سے ۱۹۹۵ یو تک ممبر قضا بور ڈ بھی رہے۔۱۹۹۵ء میں قائد ذہانت و صحت جسمانی اور ۱۹۹۵ ء تا ۱۹۹۷ء قائد تعلیم القرآن مجلس انصار اللہ پاکستان رہے۔۳۰ ۱ اپریل ۱۹۹۹ء میں ایک مقدمہ میں گرفتار ہو کر اسیر راہ مولیٰ ہوئے۔۱۰رمئی کو اس اسیری سے آپ کی رہائی ہوئی۔۲۲ / اپریل ۲۰۰۳ء کو لندن کے مقامی وقت کے مطابق رات ۱۱ بجکر ۴۰ منٹ پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچویں خلیفہ کے طور پر قائم فرمایا۔اللهُمَّ آتِدَهُ بِرُوْحٍ مِنْكَ وَارْزُقْهُ بِنَصْرِكَ الْمُؤدَّرِ وَاجْعَلْ لَهُ مِنْ لَّدَنْكَ سُلْطَانًا نَصِيراً ☆