خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 229 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 229

اُٹھی تھی آپ کے مبارک دور میں دنیا کے ڈیڑھ صد سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے اور وہ وجود جو ایک سو سال پہلے ایک تھا آج کروڑوں میں تبدیل ہو چکا ہے۔فالحمد للہ علی ذلک دور خلافت رابعہ کے بعض اہم واقعات ۱۰رجون ۱۹۸۲ء منصب خلافت پر فائز ہوئے ۱۳ / جون ۱۹۸۲ء فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لئے دعا کی تحریک ۲۸ جولائی ۱۹۸۲ء دورہ یورپ کے لئے روانگی ۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء مسجد بشارت سپین کا افتتاح ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۲ء مرکز سلسلہ میں کامیاب مراجعت ۲۹ اکتوبر ۱۹۸۲ء بيوت الحمد منصوبہ کا اجراء اور اس کے فنڈ کی تحریک ۲۵/ دسمبر ۱۹۸۲ء مرکزی مجلس صحت کا قیام ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۲ء دورِ خلافت رابعہ کا پہلا جلسہ سالانہ تعلیمی انعامی تمغہ جات کی تقسیم کی آٹھویں تقریب ۱۲ جولائی ۱۹۸۳ء عید کے دن غرباء کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کی تحریک ۱۲ جولائی ۱۹۸۳ء قرآنِ کریم کے گورمکھی ترجمہ کی اشاعت ۲۲ / اگست ۱۹۸۳ء دورہ مشرق بعید اور آسٹریلیا کے لئے ربوہ سے کراچی روانگی ۳۱ / اگست ۱۹۸۳ء انسانیت کا مستقبل“ کے عنوان پر سوئٹزرلینڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیا اور سوالات کے جواب دیئے ۳۰ ستمبر ۱۹۸۳ء بلیک ٹاؤن آسٹریلیا میں بیت الہدی کا سنگ بنیاد ۵/اکتوبر ۱۹۸۳ء آسٹریلیا کی یونیورسٹی میں ”اسلام کی امتیازی خصوصیات“ کے موضوع پر لیکچر دیا اور سوالات کے جواب دیئے ۱۴ / اکتوبر ۱۹۸۳ء آسٹریلیا کے سفر سے کامیاب مراجعت