خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 9
ه: وہ شریعت اور احکام و تعالیم شریعت کا پاسبان ہے۔وہ نبی کے احکام کو نہ تو خود ٹالنے والا ہے نہ ہی کسی کو ٹالنے کی اجازت دینے والا ہے۔بلکہ وہ ہر حال میں ان کو پورا کرنے والا ہے۔اسی نوع کے اور بیسیوں در بیچے ہیں جو منصب و نظام خلافت کے وسیع وعریض آنگن میں کھلتے ہیں۔لیکن حق یہ ہے کہ اس کا ہر زاویہ ہی دلکش اور دلنشین ہے۔بہر حال خلافت کا جو علم اور عرفان خاکسار کے نصیبے میں آیا وہ خلافت کا یہ ادنی غلام ہدیۂ قارئین کر رہا ہے اور اپنے حصہ کی ذمہ داری سے سبکدوش ہورہا ہے جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ڈالی تھی۔خلافت کا یہ ادنی غلام اپنے رب کریم کے حضور دعا گو ہے کہ وہ اس عاجز کو توفیق بخشے کہ تادم آخر اپنی استطاعت کی آخری حدوں تک تقریر اور تحریر اور جس طرح بھی ممکن ہو اس ذمہ داری کو ادا کرتار ہے۔انشاءاللہ خلافت کا ادنی غلام خاکسار ہادی علی چو ہدری کینیڈا