خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 190 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 190

۱۸۷ چالا کی مخفی تدبیریں اور پروپیگنڈا کسی ذریعہ سے بھی اُسے کا نانہیں بنایا جا سکتا۔چونکہ خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہے اس لئے کشمیر ضرور آزاد ہوگا اور اس کے رہنے والوں کو ضرور ترقی کا موقع دیا جائے گا“۔(۷) دو بیٹوں کے بارہ میں بشارت حضرت خلیفہ اسیح الثانی فرماتے ہیں: (الفضل ۳۱/جنوری ۱۹۳۲ء) ان بشارتوں میں سے ایک یہ ہے کہ میں نے دیکھا کہ میں بیت الدعا میں بیٹھا تشہد کی حالت میں دعا کر رہا ہوں کہ الہی ! میرا انجام ایسا ہو جیسا کہ حضرت ابراہیم کا ہوا۔پھر جوش میں آکر کھڑا ہو گیا ہوں اور یہی دعا کر رہا ہوں کہ دروازہ کھلا ہے اور میر محمد اسمعیل صاحب کھڑے روشنی کر رہے ہیں۔اسمعیل کے معنی ہیں خدا نے سن لی اور ابراہیمی انجام سے مراد حضرت ابراہیم کا انجام ہے کہ ان کے فوت ہونے پر خدا تعالیٰ نے حضرت ستحق اور حضرت اسمعیل دو قائمقام کھڑے کر دیئے۔یہ ایک طرح کی بشارت ہے جس سے آپ لوگوں کو خوش ہو جانا چاہئے۔“ ( عرفانِ الہی، انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۲۸۸) اس بشارت کو اللہ تعالیٰ نے پورا فرمایا اور آپ کے دو بیٹے حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد " آپ کے بعد خلافت کے تخت پر متمکن ہوئے۔یہ چند نمونے بطور مشتے از خروارے پیش ہیں ورنہ حضرت مصلح موعودؓ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظلت میں اپنے کلام، الہام اور علم غیب سے بکثرت حصہ دیا تھا جو " رویا وکشوف سید نامحمود “ کے نام پر الگ طور پر ایک ضخیم کتاب میں شائع شدہ ہیں۔669