خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 111 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 111

11۔يُقْبَضُ الْعُلَمَاءُ حَتَّى إِذَا لَمْ يُبْقِ عَالِماً، إِتَّخَذَ النَّاسُ رُؤْسًا جهالًا فَافْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ فَضَلُّوْا وَ أَضَلُّوْا ، (مشكوة كتاب العلم) کہ اللہ تعالیٰ حقیقی علماء کو اٹھالے گا پھر جب کوئی عالم نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا پیشوا بنا لیں گے۔پھر جب ان سے دین کی باتیں پوچھی جائیں گے تو وہ بغیر علم کے فتوی دیں گے اور خود گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے، کا نقشہ پیش کرنے لگی۔روحانیت سے دل تہی اور سینہ اسلام سے خالی ہو گیا۔دینِ اسلام روایات کا مجموعہ بن کر شرک و بدعات سے بھر گیا۔مسلمان عارضِ اسلام کو غازہ انوار الہیہ سے خالی اور بے رونق دیکھ کر خزاں رسیدہ پتوں کی طرح عیسائیت کی گود میں گرنے لگے۔حیات مسیح جیسے مہلک عقیدہ نے اسلام کی بنیادوں کو دیمک کی طرح چاٹ لیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دین مصطفی کی پاسبانی کے لئے خاتم الخلفاء مجد داعظم مسیح موعود کا سر صلیب کو خلافت نبوت کے ساتھ بھیجا۔آپ نے ایک دفعہ پھر زندہ نشانات اور پیغمبرانہ منجزات سے حسنِ اسلام کو تابندہ کر دیا۔آپ نے اپنے فرائض منصبی کے طور پر صفت مسیحیت سے عیسائیت اور غیر مذاہب کو ہدایت کی طرف بلایا اور صفتِ مہدویت کے ناتے مسلمانوں کی اصلاح کی اور تجدید دین کا بیڑہ اس طرح اٹھایا کہ اسلام ایک بار پھر نیا نکور کر کے دیگر ادیان پر غالب، بالا اور اعلیٰ ثابت کیا۔مسیح موعود کی غیر معمولی تجدید دین کے بارہ میں شیعہ عقائد کی مستند کتاب بحارالانوار میں لکھا ہے يُظْهِرُ الْإِسْلَامَ وَيُجَدِّدُ الدِّيْنَ 66 ( بحار الانوار جلد ۹) کہ وہ اسلام کو دوسرے ادیان پر غالب کر کے دکھائے گا اور دینِ متین کی تجدید کرے گا۔اسی طرح امام جلال الدین سیوطی " مسیح موعود کے بارہ میں فرماتے ہیں : وَ آخِرُ المِئَيْنِ فِيْهَا يَأْتِي عِيْسَى نَبِيُّ اللَّهِ ذُوالْايَاتِ يُجَدِّدُ الدِّينَ لِهَذِهِ الْأُمَّة