خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 104
١٠٣ وو ملائکہ سے فیوض حاصل کرنے کا ایک یہ بھی طریق ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ خلفاء سے مخلصانہ تعلق قائم رکھا جائے اور ان کی اطاعت کی جائے۔بچے خلفاء سے تعلق رکھنا ملائکہ سے تعلق پیدا کر دیتا اور انسان کو انوار الہیہ کا مہبط بنادیتا ہے۔“ (۱۴) تجدید دین ( تفسیر کبیر جلد ۲ صفحه ۵۶۱) خلافتِ راشدہ کی ایک بڑی برکت دینِ اسلام کی تجدید ہے۔چنانچہ آنحضرت ہم نے امت کو یہ خوشخبری بھی دی : " إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهذِهِ الْأُمَّةِ عَلى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا (مشکوۃ کتاب الفتن ) کہ یقینا اللہ تعالیٰ اس اُمت کے لئے ہر صدی کے سر پر دین کی تجدید کرنے والا بھیجتا رہے گا۔اس حدیث کی رُو سے امت مسلمہ پر کوئی ایسی صدی نہیں آتی جس میں آنحضرت ام کی حقیقی تعلیم دنیا سے رُوپوش ہو جائے۔یعنی آپ کی کامل اتباع اور جانشینی میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو خدا تعالیٰ کی راہنمائی کے ساتھ تعلیمات اسلام کو قائم رکھنے والے، اُمت کو دینِ مصطفیٰ " پر چلانے والے اور بدعات و بدرسومات کا قلع قمع کرنے والے ہوں گے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کے بعد عائم اسلام میں کثرت سے ایسے وجود پیدا ہوئے۔امت مسلمہ کی چودہ صدیوں میں ایسے ہزاروں جانشین رسول جو اس حدیث کے مصداق ہیں خلافت، ولایت اور امامت کے لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں، انہیں کہیں مجد دین کے مقام پر خلافت رسول کی خلعت عطا ہوئی اور کہیں وہ اولیاء اللہ ، ابدال اور اقطاب کے پاکیزہ مراتب میں اس