خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 2 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 2

آیت نازل ہوئی کہ هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ ق وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ - وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ - ( سورة الجمعه آیت 4،3 ) یعنی خدا نے عربوں میں اُنہیں میں سے اپنا ایک رسول بھیجا ہے جو انہیں خدا کی آیات پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک وصاف کرتا اور کتاب اور حکمت کی باتیں سکھاتا ہے اگر چہ اس سے قبل وہ کھلی کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے اور ایک دوسری جماعت بھی انہی کے ساتھ کی ہے جس کی ہمارا یہ رسول (اپنے ایک ظل اور بروز کے ذریعہ ) تربیت فرمائی گا مگر یہ جماعت ابھی تک دنیا میں ظاہر ہوکر صحابہ کی جماعت سے ملی نہیں لیکن آئیندہ ایک زمانہ میں ضرور ظاہر ہو جائے گی۔صحابہ نے آنحضرت مسلہ تم سے استفسار فرمایا کہ وہ کون لوگ ہوں گے جن میں آپ کی دوبارہ (ظلی اور بروزی رنگ میں ) بعثت ہوگی تو آپ نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جو اس وقت موجود تھے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ القُرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ ( بخاری کتاب التفسیر باب تفسیر سورۃ جمعه ) یعنی اگر کسی زمانہ میں ایمان دُنیا سے غائب ہو کر ثریا ستارے پر بھی چلا گیا تو پھر بھی ان اہل فارس لوگوں میں سے ایک شخص اسے دوبارہ زمین پر ا تا رلائے گا۔اور ایک دوسرے موقع پر آپ نے فرمایا کہ:۔سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلِ الْبَيْتِ (طبرانی کبیر ومستدرک حاکم بحوالہ جامع الصغیر )