خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 45 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 45

۴۵ اپنی جماعت سے کہتا ہوں کہ تمہارا کام یہ ہے کہ تم ہمیشہ اپنے آپ کو خلافت سے وابستہ رکھو اور خلافت کے قیام کے لئے قربانیاں کرتے چلے جاؤ۔اگر تم ایسا کرو گے تو خلافت تم میں ہمیشہ رہے گی۔( تفسیر کبیر جلد 7 صفحہ 430) وو خلافت علی منهاج النبوة جلد 3 صفحہ 478) حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں :۔۔۔۔خلیفے خدا مقرر کرتا ہے اور آپ ان کے خوفوں کو دور کرتا ہے جو شخص دوسروں کی مرضی کے موافق ہر وقت ایک نوکر کی طرح کام کرتا ہے اس کو خوف کیا اور اس میں موحد ہونے کی کونسی بات ہے۔حالانکہ خلفاء کے لئے تو یہ ضروری ہے کہ خدا انہیں بناتا ہے اور ان کے خوف کو امن سے بدل دیتا ہے اور وہ خدا ہی کی عبادت کرتے ہیں اور شرک نہیں کرتے۔فرمایا کہ اگر نبی کو بھی ایک شخص نہ مانے تو اس کی نبوت میں فرق نہیں آتا وہ نبی ہی رہتا ہے۔یہی حال خلیفہ کا ہے اگر اس کو سب چھوڑ دیں پھر بھی وہ خلیفہ ہی ہوتا ہے کیونکہ جو حکم اصل کا ہے وہ فرع کا بھی ہے۔خوب یاد رکھو کہ جو شخص محض حکومت کے لئے خلیفہ بنا ہے تو جھوٹا ہے اور اگر اصلاح کے لئے خدا کی طرف سے کام کرتا ہے تو خدا کا محبوب ہے خواہ ساری دنیا اس کی دشمن ہو۔( منصب خلافت انوار العلوم جلد ۲ صفحہ (۵۴،۵۳ وو (خطبات مسرور جلد 2 صفحہ 201 تا 202، مطبوعہ قادیان 2005ء)۔۔۔آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس عظیم انعام کی قدر کریں اور اس پر خدا کا شکر ادا کریں۔خلیفہ وقت اور نظام جماعت کے ساتھ محبت اور اطاعت کا نہ ٹوٹنے والا رشتہ استوار کریں اور یہی بات آپ کا طرہ امتیاز ہونی