خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 19
۱۹ خلافت کی برکات تمکنت وین قیام امن عبادت الہی کا حقیقی قیام توحید خالص کا قیام خدمت انسانیت تبلیغ اسلام ترقیات وحدت و یکجہتی کا قیام آسمانی تائیدات جماعت مومنین کو ایک دردمند اور دعا گو وجود کا نصیب ہونا روحانی زندگی کی بقاء خلافت کی برکات کا ذکر قرآن مجید میں کئی جگہ ہوا ہے۔عام طور پر سورۃ النور کی آیت نمبر 56 میں نہایت اختصار سے یہ بیان ہوا ہے کہ خلافت کی عظیم برکتوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس سے دین کو تمکنت عطا ہوتی ہے اور مومنین کی خوف کی حالت امن میں تبدیل ہوتی ہے۔عبادت الہی اور توحید خالص کی بنیاد میں مضبوط ہوتی ہیں اور ان کا قیام حقیقی طور پر کیا جاتا ہے۔دین سے وابستہ ہر شعبہ میں نئی جان پڑ جاتی ہے۔ترقیات کی نئی سے نئی راہ کھل جاتی ہے جس پر یہ آسمانی قیادت مومنین کو گا مزن کر کے اصل مطلوب زندگی کو حاصل کرنے کی پیہم کوشش کرتی ہے۔راستے کی ہر روک کو ہٹانے کے گر بتلاتی