خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 10 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 10

اسی حوالہ سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں سے ثابت ہے کہ آپ کے بعد اس رنگ میں خلافت کا سلسلہ قائم کیا جائے گا جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قائم کیا گیا اور یہ کہ آپ کے خلفاء واجب الاطاعت ہوں گے اور سلسلہ کے حقیقی نمائندے وہی ہوں گے۔“ خلافت علی منہاج النبوۃ جلد 3 صفحہ 601) اس کے مطابق مئی 1908ء میں حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت حافظ حکیم نور الدین صاحب پہلے خلیفہ منتخب ہوئے۔1914ء میں حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی وفات پر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی منتخب ہوئے اور آپ کی وفات پر حضرت مسیح موعود کے تیسرے خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد رحمہ اللہ منتخب ہوئے۔آپ کی وفات کے بعد 1982ء میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ خلیفہ اسیح الرابع منتخب ہوئے۔سن 2003ء میں آپ رحمہ اللہ کی وفات پر ہمارے موجودہ امام حضرت مرزا مسرور احمد ایده اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچویں خلیفہ منتخب ہوئے جن کی سر براہی میں جماعت احمدیہ ترقیات کی شاہراہ پر رواں دواں ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے امام ہمام حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خليفة أسبح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو صحت و سلامتی والی لمبی فعال زندگی عطا فرمائے اور آپ کا سایہ رحمت تادیر ہمارے سروں پر باقی رہے اور آپ کے دور مبارک میں حقیقی اسلام احمدیت کا غلبہ ہو۔آمین ! انشاء اللہ یہ سلسلہ بڑھتا چلا جائے گا اور اس قدرت ثانیہ عظیمہ کے مظاہر اللہ تعالی کی منشاء کے مطابق ہمیشہ قائم ہوتے رہیں گے کیونکہ ہمارے خدا کے پاس قدرت