خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 7 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 7

فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ( سورة النور آیت : 56) ترجمہ : یعنی تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اُن سے اللہ نے پختہ وعدہ کیا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا جیسا کہ اُس نے اُن سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا اور ان کے لئے اُن کے دین کو ، جو اُس نے ان کے لئے پسند کیا، ضرور تمكنت عطا کرے گا اور اُن کی خوف کی حالت کے بعد ضرور انہیں امن کی حالت میں بدل دے گا۔وہ میری عبادت کریں گے۔میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔اور جو اُس کے بعد بھی ناشکری کرے تو یہی وہ لوگ ہیں جو نا فرمان ہیں۔حضرت عبد الرحمان بن سہل بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا سلم نے فرمایا:۔ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے۔(کنز العمال، كتاب الفتن من قسم الافعال فصل في متفرقات الفتن جلد 11 صفحہ 115 حدیث نمبر 31444) حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔تم میں نبوت قائم رہے گی پھر خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی۔پھر ایذارساں بادشاہت قائم ہوگی۔پھر اس کے بعد جابر بادشاہت قائم ہوگی۔بعد ازاں خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی۔اس کے بعد آپ خاموش ہو گئے۔(مسند احمد حدیث 17680) آنحضرت صالی شما تسلیم کی ان پیشگوئیوں کے مطابق حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام کی وفات کے بعد خلافت احمدیہ کا مبارک و