خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 5 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 5

دفعہ نبی اللہ کا لفظ استعمال فرماتے ہیں۔مذکورہ بالا پیشگوئیوں سے یہ واضح ہے کہ آخری زمانہ میں تیرھویں صدی کے آخر میں مسیح و مہدی کا ظہور ہو گا جو آنحضرت صلا لا اسلم کا بروز وظل ہوگا اور خدا اس کو مقام نبوت سے سرفراز فرمائے گا۔ان پیشگوئیوں کے عین مطابق حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نے ٹھیک تیرھویں صدی کے آخر میں مسیح و مہدی ہونے کا دعویٰ فرما یا اللہ تعالیٰ نے آپ کو الهاماً مخاطب فرمایا کہ جَعَلْنَاكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ کہ ہم نے تمہیں مسیح ابن مریم بنادیا ہے۔(ازالہ اوہام صفحہ 632) اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صل السلام کی کامل پیروی اور متابعت میں پیشگوئیوں کے موافق آپ کو امتی نبی کا مرتبہ عطا فرمایا آپ اس مقام کے بارے میں فرماتے ہیں:۔نبوت ہمارے نبی کریم صلی یہ تم پر ختم ہو گئی اور قرآن کریم کے سوا ( ہماری ) کوئی کتاب نہیں۔جو سب سابقہ کتب میں سے بہتر ہے اور شریعت محمدیہ کے سوا (ہماری) کوئی شریعت نہیں۔ہاں بے شک آنحضرت صلی یلم کی زبان سے میرا نام نبی رکھا گیا ہے اور یہ آپ کی کامل پیروی کی برکات میں سے ایک ظلی امر ہے۔میں اپنے نفس میں کوئی خوبی نہیں پاتا اور جو کچھ بھی میں نے پایا ہے وہ اس مقدس ذات سے پایا ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک میری نبوت سے مراد صرف کثرت مکالمہ و مخاطبہ ہے اور جو اس سے زیادہ کا دعویٰ کرے یا اپنے نفس کو کچھ اہمیت دے یا اپنی گردن کو آنحضرت ل اسلام کے جوئے سے نکالے اس پر خدا کی لعنت ہے اور ہمارے رسول کریم صلی السلام خاتم النبیین ہیں اور ان پر رسولوں کا سلسلہ ختم ہو گیا اور کسی کے لئے یہ جائز نہیں کہ