خلافت حقّہ اسلامیہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 25

خلافت حقّہ اسلامیہ — Page 1

أعُوذُ باللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمُدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر خلافت حقہ اسلامیہ تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا ! قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَعَدَ اللَّهُ الَّذِيْنَ آمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِيْنَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَا يَعْبُدُوْنَنِيْ لَا يُشْرِكُوْنَ بِيْ شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُوْنَ۔(النور: ۵۶) اس آیت کے متعلق تمام پچھلے مفترین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آیت خلافت اسلامیہ کے متعلق ہے۔اسی طرح صحابہ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین ) اور کئی خلفاء راشدین بھی اس کے متعلق گواہی دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی کتابوں میں اس آیت کو پیش کیا ہے۔اور بتایا ہے کہ یہ آیت خلافت اسلامیہ کے متعلق ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ اے خلافت حقہ اسلامیہ پر ایمان رکھنے والے مومنو! (چونکہ یہاں خلافت لے یہ تقریر حضرت امیر المومنین خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جلسہ سالانہ 1956ء کے موقعہ پر 27 دسمبر کوفرمائی تھی۔