خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 88 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 88

۸۵ میں اپنے رب سے شرماتا ہوں کہ ابو بکر کی خلاف ورزی کروں " وَهَلْ آنَا إِلَّا حَسَنَةً مِنْ حَسَنَاتِ إِلَى بَكْرٍ ( ایضا) یکی تو حضرت ابو بکر صدیق کی نیک یادگاروں میں سے فقط ایک یادگار ہوں۔دوسرا حوالہ بخدا آپ اسلام کے آدم ثانی اور خیر الانام صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار کے مظہر اول تھے۔آپ نبی تو نہ تھے لیکن آپ میں رسولوں کی سی قوتیں ودیعت کی گئی تھیں۔آپ کے صدق و صفا کا ہی نتیجہ تھا کہ چین اسلام کی بہار و رونق واپس آگئی اور آفات و مصائب کی آندھیوں کے بعد اسکی زینت کوٹ آئی اور گلشن اسلام میں طرح طرح کے پھول کھلنے لگے اور مُرجھائی ہوئی شاخیں از سر نو سر سبز و شاداب ہو گئیں۔( ترجمه سر الخلافه ص) تیسرا حوالہ آپ نے اسلام کو ایک ایسی دیوار کی طرح پایا جو شریروں کی شر انگیزی سے گرا ہی چاہتی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے آپکے ہاتھ سے