خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 75 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 75

نے اطراف کے ممالک کو اپنے اصول و مسلک کی طرف دعوت دی مگر اس کا انتظار نہ کیا کہ یہ دعوت قبول کی جاتی ہے یا نہیں بلکہ قوت حاصل کرتے ہی رومی سلطنت سے تصادم شروع کہ و یا۔آں حضرت کے بعد جب حضرت ابوبکریم پارٹی کے لیڈر ہوئے تو انہوں نے روم اور ایران دونوں کی غیر اسلامی حکومت پر حملہ کیا اور پھر حضرت عمر ر ا نے اس حملہ کو کامیابی کے آخری مراحل تک پہنچا دیا تقسیمات زیر عنوان " جہاد فی سبیل اللہ ، مولفہ مولاناسید ابو الاعلیٰ صاحب مودودی طبع چهارم ۱۹۴۷ء ناشر مکتبه جماعت اسلامی بیٹھا نکوٹ) سرڈاکٹر علامہ محمد اقبال بر صغیر کے شہرہ آفاق فلسفی شاعر تھے جنہیں آپکے عقیدت مندہ کلیم ایشیا» « رسول چمن اور پیغمبر گلشن وغیرہ بہت سے انتخاب سے یاد کرتے ہیں۔سر اقبال کے نزدیک فتح ایران تاریخ اسلام کا اہم ترین واقعہ تھا اور اس کی اہمیت آپ کے بقول یہ تھی کہ : اس نے عربوں کو ایک حسین ملک کے علاوہ ایک قدیم تہذیب بھی عطا کی بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ وہ ایک ایسی قوم سے روشناس ہوئے جو سامی اور آریائی عناصر کے امتزاج سے ایک نئی تہذیب کو جنم دے سکتی تھی ہماری مسلم تہذیب سامی اور آریائی تصورات کی پیوند کاری کا حاصل ہے۔گویا یہ ایسی اولا د ہے جیسے آریائی ماں