خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 67
19 صدیق موقفہ عمر ابو النصر م و ص ۱۳۲ متر جم شیخ محمد احمد پانی پتی مرحوم ، ناشر حجم ادارہ فروغ (لاہور) ڈاکٹر فلپ کے حتی ( DR۔PHILIP K۔HITTI) نے یہ افسانہ بھی تصنیف کیا ہے کہ حضرت علی کو ابتداء ہی سے سرگرم عامیوں کی ایک جماعت ہل گئی تھی جن کا مذہبی عقیدہ یہ تھا کہ رسول اللہ کے بعد علی او صرف علی کو جانشین بننا چاہیے کیونکہ وہ رسول اللہ کے چچیرے بھائی ، آپ کی صاحبزادی فاطمہ کے شوہر اور کنگن کے والد تھے ( تاریخ العرب از رحتی جز اول ، ما طبع سوم ۱۹۶۱ء - ترجمه تاریخ بشام کا مترجم مولانا غلام رسول مهر، ناشر شیخ غلام علی اینڈ سنز لاہور ) حتی نے حضرت علی پر یہ نا پاک افتراء اور ظالمانہ اتہام صرف اس لئے باندھا ہے تا یہ تاثر دیا جا سکے کہ (حضرت) بانی اسلام کے قریبی رشتہ دار اور ان کے ہم عصر صحابہ کے خیال میں بھی اسلام بین الا قوامی ، آفاقی اور آسمانی تحریک نہیں تھا بلکہ اس کی حیثیت محض ایک تسلی ، خاندانی اور قبائلی مذہب کی تھی۔مستشرقین اور دوسرے مغربی مصنفین اسلام سے بغض و عداوت کا زہر نہایت میٹھے اور شیریں الفاظ میں ملا کر پیش کرنے کو ایک فن سمجھتے ہیں۔فرانسیسی تحقیق ڈاکٹر گستاؤ لیبان نے اپنی کتاب " تمدن عرب میں اس فن کو کمال تک پہنچا دیا ہے۔یہ شخص وان کریمیر (VAN CRAEMER ) ، رگبین (330 ( 6 )، ڈاکٹر ویل ( RODWELL ) اور ڈاکٹر سٹروپر ( SIR WEER ) کی طرح حضرت ابو بکر صدیق کی سادگی اور بے لوث ملکی خدمات کی بہت تعریف کرتا ہے (جہاد صدیق ما ، ما از میجر جنرل