خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 38 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 38

۳۵ مجلسه " (طبری جلد ۲ ۱۸۲۵) یعنی جناب علی نہ گھر میں تشریف فرما تھے کہ انہیں حضرت ابو بکر صید لق کی بیعت کی خبر ملی۔آپ اُس وقت صرف ایک قمیص میں ملبوس تھے۔ازار اور چادر بھی نہیں ملتی مگر اس کے باوجود آپ جلدی سے باہر نکل کھڑے ہوئے کیونکہ آپ کو گوارا نہ تھا کہ بیعت خلافت سے پیچھے رہ جائیں۔چنانچہ آپ نے بیعت کی اور حضرت ابو بکرم کے پاس بیٹھ گئے۔پھر یہیں سے ایک آدمی بھیجا جو آپ کے کپڑے لایا جن کو آپ نے پہنا اور جب تک حضرت ابو بکرہ مجلس میں رونق افروز رہے آپ نے بھی بیٹھنے کا التزام فرمایا۔سبحان اللہ ! خلیفہ بلا فصل کی عقیدت و محبت کا کیا ایمان افروز نمونہ سیدنا علی کرم اللہ وجہہ نے دکھایا۔فتبارك الله احسن الخالقین۔حبیب کبریا ابو تراب حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اقلیم زہد و فقر کے بادشاہ تھے یہی وجہ ہے کہ اطاعت خلافت اور درویشی کا جو اظہار اس فانی فی اللہ نے انتخاب خلافت صدیقی کے موقعہ پر کیا اُس کا نمونہ آپ نے اُس وقت بھی دکھایا جب صحابہ کرام ذوالنورین حضرت عثمان بن عفان کی شہادت پر ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اُنہیں بار خلافت اُٹھانے کی درخواست کی مگر آپ نے فرمایا :- دَعُونِي وَاليَسُوا غَيْرِى" مجھے چھوڑ دو اور میرے سوا کسی اور کو تلاش کرو۔پھر فرمایا :-