خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 26 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 26

۳۳ اور اُن کے لئے فرط غم سے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوگا اور وہ نماز نہیں پڑھا سکیں گے مگر حضور نے ایک بار پھر تاکیدی حکم دیا کہ مُرُوا اَبَا بَكْرِ أَنْ يُصَلَّى بِالنَّاسِ ابو بکر کو حکم دو کہ وہی لوگوں کو نماز پڑھائیں (بخاری جلد امث ) ایک بار نماز کا وقت ہو گیا حضرت ابو بجزیہ تشریف نہیں لائے تھے کہ لوگوں نے حضرت عرض کو آگے کر دیا اور تکبیر بھی کہ ڈالی حضرت عمرض جبیر الصوت تھے۔اُن کی آواز جونی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں تک پہنچی آپ بہت خفا ہوئے اور فرمایا ہرگز نہیں ، ہرگز نہیں ، ہر گز نہیں۔اللہ اور مسلمان اس سے انکار کرتے ہیں۔ابن ابی قحافہ ہی نماز پڑھائیں گے چنانچہ حضرت ابو بکر صدیق کو نماز پڑھانے کے لئے بلوایا گیا۔( ابوداؤد طلا باب فضل اصحاب النبی )۔ایک بار تو خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی نماز میں آپ کے ساتھ شامل ہوئے (سیرت حلبیہ جلد ۳ ۳۵ ، ۳۷۵) قرآن پاک کی آیت " وما ينطق عن الهوى ان هو الا وحي يوحى کے مطابق قطعی اور یقینی طور پر تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نیابت و امامت کا یہ حکم اپنے ذاتی خیال سے نہیں وحی ربانی سے دیا تھا اور اسکی سوائے اس کے اور کوئی وجہ نہیں تھی کہ آپ کی کشفی اور الہامی آنکھ اپنے بعد حضرت ابوبکر صدیق کو خلیفہ بلا فضل کی حیثیت سے دیکھ رہی تھی تاہم یہ حقیقت ہے کہ آنحضرت نے اپنے بعد کوئی خلیفہ نامزد نہیں کیا کیونکہ آپ کو خوب علم تھا کہ اللہ تعالیٰ خود ایک خلیفہ مقرر فرما دے گا اور یہ خدا ہی کا کام ہے اور خدا کے انتخاب میں نقص نہیں " رائع الخلفاء حضرت علی المرتضیٰ شیر خدا رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں :-