خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 13 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 13

کیا ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں یہ درست ہے۔اس پر حضرت ابو بخرم نے کہا کہ آپ گواہ رہیں میں سب سے پہلے ایمان لاتا ہوں۔(بخاری کتاب التفسير باب قل يا تها الناس انی رسول الله اليكم جميعا و كتاب مناقب المهاجرين باب اسلام ابى بكر الصديق ) نہج البلاغہ کی شرح ابن عدید جلد را ص۲۱۳ مطبوعہ ایران میں لکھا ہے کہ " اِنَّ اَبَا بَكْرٍ هُوَ اوَّلُ مَنْ أَظْهَرَ إِسْلَامَهُ حضرت ابو بکر وہ ہستی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اپنے اسلام کا اظہار کیا۔راسی کتاب میں حضرت عمر و بن عبسہ کی یہ روایت بھی درج ہے:۔" أتيتُ رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو نازك بعكاظ فقلت يا رسول الله من اتبعك هذا الامر فقال حُرُ و عَبدُ ابو بكر وبلال ) یکس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا حضور اُس وقت میدان عکاظ میں اُترے ہوئے تھے میں نے کہا اے اللہ کے رسول کس نے آپ کی دعوت پر لبیک کہا ہے ؟ فرمایا ایک آزاد یعنی ابو بشجر اور ایک غلام یعنی بلال ایمان لائے ہیں۔حضرت عمار بن یاسر فرماتے ہیں :- رائيتُ رسول الله وما معه الاخمسة عبدو امراتان و ابو بکر (بخاری باب ابى بكر الصديق)