خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 11 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 11

خیالات کے موافق پایا ہے تو وہ تجھے مجھے پر بمنزلہ سمع و بصر کے اور ہمزہ سے اور نمنزلہ روح کے بدن سے بنا دیگا یعنی تو میرا نمائیندہ اور نائب ہوگا) ثانی اثنین کی خلعت آسمانی میرے بزرگو اور بھائیو! اگر آپ واقعہ غار سے متعلق آیت کریمہ کا باریک نظری سے مطالعہ فرمائیں تو آپ یقیناً اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ جہاں اللہ جل شانہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۃ نجم میں قاب قوسین کے پر جلال تخت پر متمکن فرمایا ہے اور مظہر اتمتم الوہیت کے تاج شاہی سے مفتخر کیا ہے وہاں اس آیت میں حضرت ابو بکر صدیق نہ جیسے مقبول بارگاہ الہی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب خاص سے نوازا گیا اور بالواسطہ ثانی اثنین کی خلعت آسمانی بنائی گئی ہے۔مزید غوردون کر سے یہ نکتہ معرفت بھی گھلتا ہے کہ غار ثور میں یہ اعزا نہ جو کسی اور وجود کو نہیں بخشا گیا محض وقتی اور ہنگامی چیز نہیں بلکہ یہ ماضی، حال اور مستقبل تینوں زبانوں پر محیط ہے اور اس میں علاوہ غار کے اندر صاحب النبی ہونے کے تین اور حیثیتوں سے بھی حضرت اب گھر کے بالواسطہ ثانی اثنین ہونے کی نشان النافع واعلی اور الکل و اتم کی نشان دہی کی گئی ہے۔آپ اس حیثیت سے بھی ثانی اثنین ہیں کہ آزا د مردوں میں سب سے اول آپ ایمان لائے۔آپ اس اعتبار سے بھی ثانی اثنین تھے کہ نبوت کے بعد دوسرے درجہ