خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 5
صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ خوف دامنگیر ہوگا کہ شاید اب دین تباہ نہ ہو جائے تو اُس خوف اور اندیشہ کی حالت میں خدائے تعالیٰ اخلاف حقہ کو قائم کر کے مسلمانوں کو اندیشہ بہتری دین سے بے غم اور امن کی حالت میں کر دے گا وہ خالص میری پرستش کریں گے اور مجھ سے کیسی چیز کو شریک نہ ٹھیرائیں گے ؟ (ترجمه از براہین احمدیہ حصته سوم ه ۲۳، ص ۲۳ حاشیه ) تین پیشگوئیاں یہ آیت کریمہ تین واضح پیش گوئیوں پر مشتمل ہے :۔اتولی یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے اور اعمال صالحہ بجالانے والوں میں سے بعض وجود آنحضرت کے بعد یقیناً مقام خلافت پر فائز ہوں گے۔دوم بخدا تعالیٰ اپنے تصرف خاص سے ان تخلفاء کو خود اس منصب پر کھڑا کریگا۔سوم: خُلفاء رسول کے ذریعہ دین کو تمكنت ملے گی اور خوف کا ماحول امن میں بدل جائے گا۔اب آئیے قرآن مجید اور واقعات کی روشنی میں تحقیق کریں کہ ان آسمانی خبروں کے مطابق کون سا پاک وجود خلافت اولیٰ کی مسند کے لئے مقدر تھا اور کی طرح اس کی شخصیت اور خلافت کے ذریعہ خدائی وعدوں کا ظہور ہوا ؟؟؟